part 7

161 10 0
                                    

اگر ،مگر اور کاش میں ہوں
میں خود بھی اپنی تلاش میں ہوں

تم کہاں چلی گئ تھی۔

وہ میں فیس کور کرنے گئ تھی جب آئ تو یہاں کیک کٹ ہو رہا تھا تو میں وہاں ہی بیٹھ گئ وہ اشارہ کرتے ہوۓ بتاتی ہے جہاں ادریس اکیلے بیٹھا ہوتا ہے۔

ادریس کے ساتھ؟
ثنا حیرانگی سے پوچھتی ہے

نہ نہیں میرا مطلب ہے وہ شاید ابھی آیا ہوگا وہ نظر چرا کر بولتی ہے۔
آئ تھنک اب ہمیں چلنا چاہیے

ہمم 10 بجنے والے ہیں وارڈن نے 11 بجے تک ہی اجازت دی تھی

ماہم کہاں ہے
اسکو بتا دیتے ہیں کہ ہم جا رہے

پر آپ لوگ جائیں گیں کیسے میرا مطلب ہے رات کافی ہو گئ ہے اس طرح آپ سب کا اس ڈریسنگ میں اکیلے جانا ٹھیک نہیں آپ کہیں تو میں اپ سب کو چھوڑ دوں صارم وقت دیکھتا ہوا بولتا ہے۔

آپ کو کوئ پریشانی تو نہیں ہوگی عائشہ بات سمجھتے ہوۓ بولتی ہے؟

پریشانی کی کوئ بات نہیں ہم سب فرینڈز ہیں اتنا تو کر ہی سکتے ایک دوسرے کے لیے۔

فرینڈ؟
میں نے آپ سے دوستی کب کی اور ویسے بھی میں لڑکوں سے بلا وجہ فری ہونے کی قائل نہیں

پاگل ہو عاشی وہ اتنی رات ہمیں چھوڑنے جا رہا اور تم؟ ثنا اسے ڈپٹ کر دھیرے آواز میں بولتی ہے۔

میں نے نہیں کہا چھوڑنے کو
ارے آپ سب بحث نہیں کیجیے اور عائشہ اگر آپکو مجھ سے دوستی سے انکار ہے تو آپ مجھے بھائ بنا سکتی ہیں ویسے تو مجھے بھائ بننا کچھ خاص پسند نہیں پر آپ کے لیے۔۔۔۔

اسکی کوئ ضرورت نہیں ہم صرف کلاس میٹ ہی ٹھیک ہیں
اور ایک بات اور مجھے کہنا تو نہیں چاہیے پر میں صرف ایک وجہ سے بول رہی کیونکہ آج کل لوگ یہ سمجھنے لگے ہیں کہ کسی کو بھی بھائ بول دینے سے وہ بھائ بن جاتا ہے میں یہ نہیں کہ رہی کہ سب غلط ہیں ہو سکتا ہے کچھ صحیح بھی ہوں
لیکن میرا نظریہ یہ ہے کہ کسی کو بھی بھائ بول دینے سے وہ بھائ نہیں بن جاتا رہتا تو وہ نامحرم ہی ہے پھر ہم کیوں نامحرم کو بھائ بنا کر خود کو اور دوسروں کو پریشانی میں ڈالیں؟ اور۔۔۔

ابھی وہ کچھ اور بولتی اس سے پہلے ہی ادریس بول دیتا ہے جو ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی وہاں آیا ہوتا ہے
آئ آیگری
بٹ ابھی کیب آ چکی ہے ہم چلیں اس بحث کو بعد میں پورا کرتے ہیں۔

آپ بھی جاؤ گے عائشہ حیرانگی سے پوچھتی

کیوں کوئ پرابلم؟

نہیں مجھے کیا ہوگی۔

عائشہ اس طرح مت کرو ثنا بھی اسے سمجھاتی ہے
وہ ہم پر احسان کر رہے اور تم۔۔۔

میں احسان مان تو رہی کیا یہ کافی نہیں ہے؟
وہ اسے دیکھ کر بولتی

أه! يہ زندگی  CompleteWhere stories live. Discover now