part 9

148 12 0
                                    


السلام علیکم امی!

وعلیکم السلام
تم آ گئ ۔ کب سے انتظار کر رہی تھی میں
راستے میں کوئ پریشانی تو نہیں ہوئ۔

ارے بس امی میں ٹھیک ہوں اور میں اکیلی تھوڑی آئ ہوں ادریس کے ساتھ آئ ہوں۔

ہمم
چلو فریش ہو جاؤ
میں تمہارے لیے جوس لاتی ہوں ۔

اماں نی اماں ۔۔۔۔
وہ اس آواز پر اچانک مڑ کر اپنی جان کو دیکھتی ہے جو اسکی آواز سن کر اٹھ چکا ہوتا اور اب تالی بجا رہا ہوتا

ارے زیب تم اٹھ گئے
دیکھو میں تمہارے لیے کیا لائ ہوں وہ اپنے بیگ سے اسکے کھلونے اور ٹی شرٹس نکالتے ہوۓ بولتی ہے۔

یہ کیا کرنے لگی تھوڑا رک کر نکالتی سب ا ھی تو آئ ہو اور

یہ لو زیب
خلونا تار اماں تار

تمہارے لیے ہی کار لائ ہوں وہ اسے خوش ہوتے دیکھ بولتی ہے
اور چاکلیٹس دیکھو
کون کھاۓگا؟

اماں نی میں وہ ابھی ہاتھ بڑھاتا ہی ہے کہ وہ چاکلیٹ زریاب لے لیتا ہے

زریاب میں اسکے لیے لائ ہوں زیب کو واپس کرو

ہاہاہا
ہم نہیں دے رہے اسکو کار دے دو تم

اچھا زیب تم یہ لو وہ روتے ہوۓ زیب کو دوسری چاکلیٹ دیتے ہوۓ چپ کراتی ہے

اماں  اییا تندا (آپی بھائ گندے  )

اچھا میں گندا ہوں نا تو میں اب سے تم کو چپس نہیں دوں گا اکیلے کھاؤں گا وہ اسے دھمکی دیتا ہے

اب تم سب کھانا کھا لو کافی ٹائم ہو گیا ہے
تمہارے آنے کی وجہ سے ابھی ہم نے بھی نہیں کھایا
اور زیب کو  بھی اٹھا دیا تم نے اب یہ ساری رات جگے گا نہ خود سوۓ گا نہ سونے دیگا
عائشہ کھانا لے آو۔

ہمم لا رہی۔
زیب اب اییا کے ساتھ کھیلو ٹھیک؟
وہ زیب کو نیچے اتارتے ہوۓ بولتی ہے
                ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیر ڈائری!
میں تم سے بھی سب کچھ شیر نہیں کر سکتی نہ پورے دن کی روز روادار سنا سکتی ہوں تمہیں پتہ ہے نہ مجھے ڈائری لکھنا کچھ خاص نہیں پسند
وجہ صرف اتنی ہیکہ اگر میں اپنی دل کی باتیں تم سے شیر کروں اور کوئ تمہیں پڑھ لے تو؟

خیر یہ ہوگا تو نہیں پر مجھے پھر بھی اچھا نہیں لگتا
آج میں تم سے صرف اتنا کہنا چاہتی کہ آج مجھے شاید پہلی بار احساس ہوا کہ میں کتنا غلط کرتی ہوں زریاب کے ساتھ میں گھر سب کے لیے کچھ نہ کچھ لائ پر زریاب کے لیے؟
مانا کہ ہم میں اچھی انڈرسٹینڈنگ نہیں
ہم بہت کلوز نہیں پر خون کا رشتہ تو ہے ہمارے درمیان محبت ہے
اسکا بھی تو دل چاہتا ہوگا کہ میں بڑی ہوں اسکے لیے کچھ لاؤں جیسے میں زیب کے لیے کچھ نہ کچھ لاتی ہوں ۔
آیندہ سے اسکے لیے بھی لاؤں گی میں اپنی غلطی سدھاروں گی۔
اچھا اب بعد میں بات کرتی ہوں باۓ
                    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

أه! يہ زندگی  CompleteWhere stories live. Discover now