افسانے ڈھونڈ لیتے ہیں کردار اپنے اپنے
چلو چہرے کے آئینے میں ڈھونڈھ لیں چہرے اپنے اپنےHi..
عائشہ جب سونے جا رہی ہوتی تب اسکے موبائل پر یہ میسج آتا ہے۔یہ تو وہی نمبر ہے وہ نمبر دیکھ کر سوچنے لگتی ہے
آپ کون ہیں؟
وہ کچھ سوچتے ہوۓ میسج ٹائپ کرتی ہے۔آپ اتنی جلدی ہمیں بھول جائیں گیں یہ امید نہیں تھی آپ سے آگے سے اسکا رپلائی آتا ہے۔
آپ جو بھی ہیں سیدھے سے اپنا نام بتائے ورنہ میں بلاک کر دوں گی ویسے بھی میرا موڈ پہلے ہی خراب ہے وہ غصے سے ٹایپ کرتی ہے۔
آپ کسی اور کا غصہ مجھ غریب پر تو نہیں اتار رہیں محترمہ؟
اور رہی نام کی بات تو آپ نے بھی اپنا نام نہیں بتایا آپ اپنا نام بتایے میں اپنا بتاتا ہوں دوسری طرف سے رپلائی آتا ہے۔آپ کوئ بہت ہی بےشرم انسان ہیں ایک تو آدھی رات کو میسج کر رہے اور اوپر سے میرا نام بھی پوچھ رہے جہاں سے میرا نمبر لیا وہاں سے نام بھی دیکھ لیتے نہ وہ اسے طنزیہ میںسج ٹائپ کرتی ہے۔
مجھے نہیں پتہ تھا کہ آپ کو بھی میری طرح نیند نہیں آ رہی اور نام تو دیکھا تھا میں نے پر وہ آپکا نک نیم ہے مجھے ریل نیم جاننا ہے۔
حد ہے! آپ عقل سے پیدل ہیں کیا یا جب عقل بٹ رہی تو آپ چھلنی لیکر کھڑے تھے وہ غصے سے میسج ٹایپ کرکے سینڈ کرتی ہے اور واٹساپ سے اسے بلاک کر دیتی۔
عجیب سرپھرا ہے کوئ۔
نمبر لے لیا میرا میسج کر رہا اور اوپر سے مجھ سے ہی میرا نام پوچھ رہا
ویسے تھا کون؟ اور میرا نمبر کہاں سے ملا ہوگا اسے۔۔جو بھی ہو میں پہلے ہی ادریس اور آصف کی وجہ سے پریشان تھی اب یہ ایک اور آفت۔
لیکن ادریس آصف کی سائڈ کیوں لے رہے
اسے کچھ دن پہلے اپنی اور زریاب کی بات یاد آ جاتی ہے۔عاشی میں یہ نہیں بول رہا کہ ادریس بھائ غلط ہیں پر تم یہ کیوں بھول جاتی ہو کہ انکی سگی بہن آصف بھائ کی بھابھی ہیں وہ لوگ پیرشیرایز کر سکتے ہیں ویسے بھی ادریس بھائ کے لیے تم سے اہم انکی بہن ہے اب اگر آصف اور اسکی فیملی تمہارا ہاتھ مانگنا چاہ رہے تو انہیں اسمیں کچھ غلط نہیں لگے گا۔
مجھے سمجھ نہیں آتا کہ جب ہم سب کے دلوں میں پرانے رشتوں کو لیکر ہی بےزاری ہے تو نیا رشتہ بنانے کی کیا تک ہے
تم اب جو بھی سوچو لیکن ایک بات یاد رکھنا ادریس بھائ اس معاملے میں تمہارا ساتھ نہیں دیں گے اسلیے ایسی کوئ امید مت رکھنا جسکے ٹوٹنے پر دکھ ہو۔
اب تم زیادہ مت بولو اور مجھے تمہاری صلاح کی ضرورت نہیں میں اپنے معاملے خود ہی ہینڈل کر سکتی ہوں وہ اسے گھورتے ہوۓ بولتی ہے۔
YOU ARE READING
أه! يہ زندگی Complete
Non-Fictionآہ! یہ زندگی زینیا نوری یہ حقیقت پر مبنی ایک فرضی کہانی ہے ایک مڈل کلاس لڑکی کی کہانی ہے جسکی مرکزی کردار عائشہ ہے اور پوری کہانی عائشہ کے ارد گرد گھومتی ہے میں آپ سب سے جاننا چاہتی ہوں اس کہانی میں عائشہ مظلوم ہے یا ظالم بن رہی؟ رشتوں سے بھاگ کر