میں یہاں بیٹھ جاؤں
ماہم عائشہ کو دیکھتے ہوۓ کہتی ہےاسمیں پوچھنے کی کیا بات ہے بیٹھو نہ۔
تم سب سے الگ کیوں بیٹھتی ہو؟
ماہم اسکے پاس بیٹھتے ہوۓ بولتی ہےبس یونہی !
اس سے کوئ بات نہیں بن پاتیکونسا ناول پڑھ رہی تم؟ وہ اسکی نظریں سکرین پر دیکھتے ہوۓ بولتی ہے
بلیک مرر
تم اتنا ناول کیوں پڑھتی ہو؟
ہم سب کے ساتھ بیٹھو دیکھو گروپ میں سب کتنی مستی کر رہے وہ اشارہ کرکے بولتی ہے جہاں ثانیہ ثنا کے ساتھ صارم اور ادریس بھی ہوتے ہیںمجھے نہیں جانا اور تھینکس یار تم نے سب کے دل سے میری ناراضگی ختم کروا دی
کل میں بول نہیں پائ ۔۔۔میں نے فرسٹ دن ہی کہا تھا میری دوستی میں نو تھینکس نو سوری
اور تم میری بات مت بدلو بتاؤ مجھے اتنا ناول کیوں پڑھتی ہو؟کیونکہ ناول کا اختتام ہمیشہ خوشگوار ہوتا ہے حقیقی زندگی کے برعکس وہ سوچتے ہوۓ بولتی یے۔
پر ناول ہماری حقیقی زندگی کی عکاسی کرتی ہے
اسکے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ناول میں حقیقی زندگی کا عکس یقینا نمایاں ہوتا ہے ناول ایک ایسا آئینہ ہے جسمیں ہماری آرزو اور خواہشات جھلکتی ہیں جسمیں یہ بتایا جاتا ہیکہ ہمارے سامنے اس دنیا میں کیا کیا مشکلات آ سکتی ہیں اور ہم ان پر کس طرح قابو پا سکتے ہیں
پر ناول کی ایک خصوصیت مجھے اسے پڑھنے پر مجبور کرتی ہے کہ اسکے اختتام پر سب مل جاتے ہیں گناہ کرنے والوں کو اسکی سزا اسی دنیا میں مل جاتی نیکی کرنے والوں کو نیکی کا صلہ مل جاتا سب کے دلوں سے نفرت کینہ حسد سب ختم ہو جاتا
ناول کے مرکزی کرداروں کی آخری میں ہیپی اینڈنگ ہو جاتی
اب تم بتاؤ حقیقی زندگی میں کیا ایسا ہوتا ہے؟
حقیقی دنیا میں نفرت اور بغض کو ختم کرنے میں زندگی ختم ہو جاتی پر نفرت پھر بھی باقی رہتی ہے۔ماہم اس کی بات خاموشی سے سنتی ہے تم کبھی کبھی بہت تلخ ہو جاتی ہو وہ بالآخر گہری سانس لیکر بولتی ہے
اچھا اب چلو وہ اسے اٹھاتے ہوۓ بولتی ہے
ادریس کب سے تمہارا ویٹ کر رہاماہم ایم سوری پر میں کہیں نہیں جا رہی
ادریس کی وجہ سے بول رہی؟
تم اس سے کتنا روڈلی بی ہیو کر رہی تمہیں پتہ ہے؟مجھے اس ٹاپک پر بات نہیں کرنی وہ یہ کہتے ہوۓ اپنا بیگ ٹھیک کرتی ہے۔
سیبی سی ایس کی کلاس کے لیے چل رہی؟ وہ اسے دیکھتے ہوۓ سوال کرتی ہے۔تم چلو ہم آتے ہیں۔
وہ اسکی پشت دیکھ کر رہ جاتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عائشہ میری بات سنو تم مجھے اس طرح اگنور نہیں کر سکتی۔
ادریس اسکا راستہ روک کر بولتا ہے
وہ تنہا ہاسٹل جارہی ہوتی
KAMU SEDANG MEMBACA
أه! يہ زندگی Complete
Nonfiksiآہ! یہ زندگی زینیا نوری یہ حقیقت پر مبنی ایک فرضی کہانی ہے ایک مڈل کلاس لڑکی کی کہانی ہے جسکی مرکزی کردار عائشہ ہے اور پوری کہانی عائشہ کے ارد گرد گھومتی ہے میں آپ سب سے جاننا چاہتی ہوں اس کہانی میں عائشہ مظلوم ہے یا ظالم بن رہی؟ رشتوں سے بھاگ کر