ماما بابا کہاں ہیں آپ؟
ارے کیا ہوا حماد اس وقت تم یہاں؟
ابھی گیے نہیں تم؟ تم نے تو بولا تھا کہ آج تمہارا انٹرویو ہے پھر؟ماما بابا میرا سلیکشن ہو گیا ہے
مجھے ابھی کال آئ تھی کہ میرا سلیکشن ہوا ہے اور مجھے کل سے جوائن کرنا ہے
وہ خوشی سے بتاتا ہےماشاءاللہ
ہم نے کہا تھا نہ کہ دل چھوٹا مت کرو ہو جاۓ گا اللہ کے گھر دیر ہے پر اندھیر نہیںجی ماما اور بابا چلے گیے کیا ؟
ہاں بس ابھی گیے ہیں ماہم بھی یونی گئ تمہارا پوچھ رہی تھی
او!میرے ذہن سے نکل گیا اس نے مجھ سے کہا تھا کہ آج میرے ساتھ جائے گی
چلو کوئ بات نہیں تم آرام کرو اور یوسف سے بات ہوئ کب آ رہا ہے؟
بس آج رات تک آ جائیں گے بھائ بھی۔
ٹھیک ہے اور ہاں شکرانہ کی نماز پڑھ لینا بیٹا
میں بھی پڑھ لیتی ہوں اللہ تمہاری جاب میں برکت دے۔امین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افف ثنا میں تو کافی تھک گئ ہوں لیکن کلاس ڈھونڈنے میں کافی پریشانی ہوئ لیکن کلاس لینے میں مزا آیا
یو نو مجھے اسلامک ہسٹری کافی پسند ہےمجھے بھی ویسے ہماری خواہش تھی یہاں پڑھنا اور دیکھو پوری بھی ہو گئ واقعی اللہ ہمارے شہ رگ سے زیادہ قریب ہے
آؤ وہاں چاچا غالب کے پاس بیٹھتے ہیں۔
ہاہاہاہا !
تم نے تو غالب جی سے رشتہ بھی جوڑ لیا واؤ
آئ رئیلی امپریسڈ ثنا
کوئ شعر بھی یاد ہے اپنے چچا کا یہ بس۔۔۔عائشہ مسکراتے ہوۓ چھیڑتی ہے
بے خودی بے سبب نہیں غالب
کچھ تو ہے جسکی پردہ داری ہے
(غالب)ثنا کیا بات ہے
واہ! ویسے اب بتا بھی دو کیا بات ہے کسی سے عشق وشق تو نہیں ہو گیا جو تم پر آج کل بے خودی طاری ہو رہی ؟
ESTÁS LEYENDO
أه! يہ زندگی Complete
No Ficciónآہ! یہ زندگی زینیا نوری یہ حقیقت پر مبنی ایک فرضی کہانی ہے ایک مڈل کلاس لڑکی کی کہانی ہے جسکی مرکزی کردار عائشہ ہے اور پوری کہانی عائشہ کے ارد گرد گھومتی ہے میں آپ سب سے جاننا چاہتی ہوں اس کہانی میں عائشہ مظلوم ہے یا ظالم بن رہی؟ رشتوں سے بھاگ کر