قسط نمبر 15

119 10 1
                                    

تم کیسی دوست ہو ۔ میرا نکاح ہے پرسوں اور میری اتنی منتوں کے بعد بھی انکار کیے جا رہی ہو 
ثنا ویڈیو کال پر انہیں بولتی ہے۔

سب جا تو رہے ایک میرے نہ آنے سے کونسا تم نکاح سے انکار کر دو گی عائشہ مزاقا بولتی ہے۔

ہمارے گروپ میں پہلی لڑکی کا نکاح ہونے جا رہا اور تم۔۔۔
ماہم عاشی کو مناتے ہوۓ بولتی ہے

ماہم تمہارا نکاح منگنی سب اٹینڈ کروں گی پریشان نہ ہو تم وہ شرارت سے بولتی ہے۔

فالحال ثنا کا اٹینڈ کر لو بہت احسان ہوگا ثانیہ اسکے گلے میں بازو ڈالتے ہوۓ کہتی ہے۔

ثانیہ تم سمجھو نہ میں کیسے جاؤنگی دہلی کی بات ہوتی تو ضرور آتی پر حیدرآباد کیسے آؤں پرمیشن نہیں ملے گی

مجھے نہیں پتہ کچھ۔ یہ تینوں بھی تو آرہیں اور ادریس بھی تو ہے۔

پلیز یار ضد مت کرو میں وعدہ کرتی ہوں کہ پورا نکاح وڈیو کال پر اٹینڈ کروں گی اور تم دونوں کے واپس آنے پر ٹریٹ بھی میری طرف سے ہوگی اب وہ بہلانے کی کوشش کرتی ہے۔

جیسی تمہاری مرضی۔
مجھے لگتا تھا کہ تم میری بیسٹ فرینڈ ہو پر۔۔۔۔

ایموشنل بلیک میل مت کرو اب اسے مجھے بھی بڑی مشکل سے اجازت ملی ہے ثانیہ اسکا اترا چہرہ دیکھ کر بولتی ہے۔
ہم ہاسٹل والوں کی یہی پریشانی ہوتی ہے الگ الگ شہر سے تعلق رکھتے ہیں کسی خوشی و غم میں شریک ہی نہیں ہو پاتے ثنا اسکی بات سمجھتے ہوۓ اداسی سے کہتی ہے۔

بعد میں بات کرتے ہیں نکاح کا جوڑا لینے جا رہی وہ کال کٹ کرتے ہوۓ کہتی ہے۔

باۓ۔

                    *******************

تم بھی چلتی تو بہت مزا آتا
ماہم اسکے گلے لگتے ہوۓ کہتی ہے

تم ہر لمحے کو مقید کر کے مجھے دکھا دینا وہ مسکراتے ہوۓ اس سے کہتی

تم کو بہت مس کریں گے ہم ثانیہ بولتی ہے

اچھا اب جاؤ بھی ماہم کا بھائ باہر ویٹ کر رہا ہے۔

دیکھو اسے بھگانے کی کتنی جلدی ہے ہمیں۔
ثانیہ ہنستے ہوۓ کہتی ہے

کار تک چلو گی یا یہیں سی آف کرنے کا ارادہ ہے ماہم اپنا پرس لیتے ہوۓ کہتی ہے۔

آف کورس یار وہاں تک تو جا ہی سکتی ہوں۔
وہ ان دونوں کے ساتھ کار کی طرف جاتے ہوۓ کہتی ہے ویسے ماہم تمہارا بھائ پورا فنکشن اٹینڈ کرے گا یا چھوڑ کر آ جاۓ گا

ارے نہیں اکیلے ہم سب کہاں جاتی گھر سے بابا نے بھائ کی وجہ تو پرمیشن دی ہے وہ مسکرا کر بولتی ہے
اچھا اپنا ڈھیر سارا خیال رکھنا اور  نیٹ ہمیشہ آن رکھنا
ثانیہ کار کا ڈور کھولتے ہوۓ کہتی ہے۔

اچھا اب میں چلتی ہوں خیریت سے جانا فی امان اللہ۔

وہ سب کار میں بیٹھ جاتی ہیں اور عائشہ ہاسٹل کے اندر چلی جاتی۔

أه! يہ زندگی  CompleteWhere stories live. Discover now