Episode(4)

133 15 52
                                    

رشتوں سے بندھی ڈور
از قلم..... اریج چودھری.....

امل اور ایمان لان میں بیٹھی بریرہ  اور یشفع کی باتیں کر رہی تھی.... تبھی وہاں پر حازم اور ریان آ  گئے.....
ہاں بھی کیا کر رہی ہو یہاں بیٹھ کر..... ریان نے ان دونوں سے پوچھا....
ہم کچھ  بھی کریں آپکو اس سے کیا... اپنے کام سے کام رکھیں.... ایمان  نے چیخ کر کہا....
بھوکھی شیرنی کیوں بنی  هوئ ہو بھائی.... ریان نے ایمان نے پوچھا.....

جیسے آپکو پتا نہی ہے.... ایمان نے غصّے سے کہا...
یار ایمان میری پیاری بہن تب میں بزی تھا... نہی لے کر جا سکا تمھے مارکیٹ....... ریان نے اپنی صفائی دیتے ہوۓ کہا...

امل اور حازم دونوں بیٹھے ہنس رہے تھے کیوں کہ دونوں کو اصل بات نہی پتا تھی.....
اچھا یار بتاؤ ہوا کیا ہے.... امل نے درمیان میں ہی بات کاٹ کر کہا......
ہاں بھی بتاؤ.... حازم جو اب تک چپ بیٹھا تھا وہ  بھی بول پڑا....

میں نے شام میں بھائی کو بولا تھا مجھےمارکیٹ لے کر جائے کہتے کے ہے..... فوزان بھائی سے بولو... ایمان نے منہ بسور کر کہا.....
ہاں تو پھر.... غلط بھی نہی کہا.... ریان نے بھی جواب دیا.....

ریان شرم  کرو بھائی بیچارے سارا دن آفس میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں تمہاری طرح گھر بیٹھ کر عیش نہی کرتے..... ایمان نے ریان کو شرم دلوانی چاہی.....

ایمان یہ بات تمہاری غلط ہے..... حازم درمیان میں بولا.......

ہاں بتاؤ اسے...... ریان نے ایمان کی طرف دیکھتے ہوۓ کہا....

گڑیا...... تم ایک بے شرم بندے کو شرم دلا رہی ہو حالانکہ ایسا ہو نہی سکتا..... حازم نے ایمان کو جواب دیا....

اور نہی تو کیا.... ایمان نے بھی اگے سے طنزیہ لہجے  میں کہا.......

اچھا یہ بتاؤ جانا کیوں تھا مارکیٹ.... امل نے لڑائی کی وجہ پوچھی....

یار میں نے کچھ سامان لینا تھا.... ایمان نے جواب دیا....
مثلا......امل نے پوچھا کہ کیا لینا تھا....

یار شاپنگ کرنی تھی یونی کے لیے.... ایمان نے جواب دیا....

ابھی تو تم لوگوں نے کی تھی اتنی شاپنگ.... حازم نے درمیان بات کاٹ کر کہی....

ہاں تو کی تھی اور نہی کر سکتے کیا.... ایمان نے جواب دیا.....

اور یہ اکیلے اکیلے جانے کا خیال کیوں آیا تمہارے دماغ میں........ امل نے تیوری چڑھاتے ہوۓ پوچھا...
یار امل میں نے کون سا اکیلے چلے جانا تھا..... ایمان نے امل کو جواب دیا....

ویسے آج کچھ تم زیادہ  نہی بولنے لگ گئی.... ریان نے ایمان کو چڑ اتے ہوۓ کہا....

بھائی کیا مسلہ ہے آپ کے ساتھ زیادہ  بولوں تب بھی پریشانی نا بولوں تب بھی پریشانی.... میں بات ہی نہی کرتی آپ سے جا رہی ہوں میں... ایمان نے غصّے سے جواب دیا اور کمرے کی طرف چل دی........

رشتوں سے بندھی ڈور Where stories live. Discover now