یار بہت اچھا سمجھایا ہے آرب بھائی نے.... ڈیپارٹمنٹ کی طرف آتے ہی ایمان اور بریرہ نے تبصرہ کیا....
ہاں بلکل بسیکس بہت اچھے سے سمجھ آ گئی ہے... امل نے بھی ان دونوں سے اتفاق کیا...
یشفع بھی آرب شاہ کے پڑھانے سے متاثر هوئ تھی لیکن اب یہ بات ماننے سے رہی... (بئی آنا بھی کوئی چیز ہے )....
یشفع تم بتاؤ تمھے سمجھ آئی.... بریرہ نے یشفع سے پوچھا....
ہاں بس سمجھ آ ہی گئی ہے.... یشفع نے ناک چڑا کر جواب دیا...
خیر یشفع آرب بھائی نے بہت اچھا پڑھایا ہے... ایمان یشفع کی طرف دیکھ کر جواب دیا.....
اچھا اب یہ چھوڑو آرب نامہ.... یشفع چڑ کا بولی....
اچھا یار چلو کینٹین چلتے ہیں.... امل نے کہا....چلو بھوکی.... کینٹین چلتے ہیں.... بریرہ نے امل کو تنگ کیا اور ساتھ ہی کینٹین جانے کا کہا....
یشفع اور ایمان جو ان کی بات سن رہی تھی.... امل کے تاثرات دیکھ کر ہنس پڑی... اور اٹھ کر ان کے ساتھ چل دی.....
____________________آرب اور فائق دونوں باتیں کرتے پارکنگ کی طرف چل دئیے......
اچھا یار اب میں چلتا ہوں...... بابا نے آفس بلایا ہے.... آرب نے فائق کو کہا....
ہاں یار چلتے ہیں میں نے یہاں رہ کر کیا کرنا.... فائق بھی آرب ک ساتھ ہی چل دیا.....
یار آج شام میں فارغ ھو کر گھر آ جانا.. فائق نے آرب سے کہا....
اچھا چلو ٹھیک ہے....آرب نے حامی بھری......
آرب فائق کے گلے ملا اور اپنی گاڑی کی طرف چل دیا.....
_____________________متین صاحب کا ایک بنگلہ شہر میں بھی ہے.... جہاں فائق رہتا ہے.... زوقان خان بھی جب شہر آتے ادھر ہی ٹھیرتے ہیں......
_______________________
اسلام و علیکم !
ماما جان.... بریرہ نے گھر میں داخل ہوتے ہی بلند آواز میں سلام کیا....
وعلیکم اسلام.... آسیہ بیگم نے جواب دیا...
بریرہ آسیہ بیگم کے پاس ہی بیٹھ گئی... اور اپنے دن کا بتانے لگی کہ کیسا گزرا......باری بیٹا آپکو بتانا تھا کے آپ کے بابا نے گھر میں کل پارٹی رکھی ہے..... آسیہ بیگم نے باری کو بتایا...
واہ ماما.... باری خوش ہوتے ہوئی بولی...
لیکن ماما رکھی کیوں ہے... باری نے آسیہ بیگم سے پوچھا....
بیٹا ہنادر نے بہت بڑی ڈیل کی ہے... اس خوشی میں پارٹی رکھی ہے.... آسیہ بیگم نے بتایا......
واہ ماما.... مبارک ہو.... بھائی کدھر ہیں بھائی کو بھی مبارک باد پیش کروں... باری نے جواباً کہا....
بیٹا ابھی تو آفس میں ہیں آپ کے بھائی.... آسیہ بیگم نے ہنستے ہوۓ بتایا.....

YOU ARE READING
رشتوں سے بندھی ڈور
Fantasyیہ کہانی ہے دوستی کی، پیار کی، احساس کی، دل سیے جڑے رشتوں کی، کھٹی میٹھی باتوں کی، مستی کی، اظہار کی، جوانی کے جذبوں کی، کچھ کر دکھانے کی، اپنی کر دکھانے کی، حوصلوں کی ساتھ نبھانے کی ، یہ کہانی ہے دوستی نبھانے کی.