Episode(10)

108 13 17
                                    

اسلام و علیکم  دادو......

کیسی ہیں آپ........ حاجب دادو کے کمرے میں دروازہ نوک کرتے ہوۓ اندر داخل ہوا....

وعلیکم سلام.... میرا بچہ کیسا ہے.... دادو نے پوچھا...... انھے اپنا بڑا پوتا بہت عزیز ہے......

حاجب کچھ بے چین محسوس کر رہا تھا........

بیٹا کیا بات ہے.... کیوں پریشان ہو آپ....... دادو نے حاجب کو بے چین دیکھ کر پوچھا.....

ادھر آؤ میرے پاس آ کر بیٹھو.... اور بتاؤ کیا بات ہے........  دادو نے مزید پوچھا...

دادو.... آپ سے ایک اہم بات کرنے آیا ہوں مجھے کچھ سمجھ نہی آ رہی کہ میں کیسے بات شروع کروں........

حاجب میرا بیٹا.... بتاؤ کس بات نے میرے بیٹے کو بے چین کیا ہوا ہے........ دادو نے حوصلہ دیا

دادو میں شادی کرنا چاہتا ہوں...... حاجب جلدی سے بول کر..... نظریں زمین پر مرکوز کر لی....
ارے واہ.... میرا بیٹا شادی کرنا چاہتا ہے..... دادو نے  خوش ہو کر کہا......

تو پھر میرے بیٹے نے لڑکی بھی ڈھونڈھ لی ہو گی...... دادو نے لڑکی کے بارے میں پوچھا...

دادو میں ایمان سے شادی کرنا چاہتا ہوں..... حاجب نے سر جھکا کر کہا.......
بیٹا اپنی ایمان...... دادو نے پوچھا...
جی دادو....... حاجب نے جواب دیا......

بیٹا وہ تو بہت چھوٹی ہے تم سے..... دادو نے کہا...
دادو میں اب اتنا بھی بڑا نہی ہوں..... حاجب نے تڑپ کر کہا 🙄🙄🙄🙄

بیٹا لیکن ابھی ایمان پڑھ رہی ہے..... دادو نے ایک اور اوزر پیش کیا.....

دادو میں کون سا پڑھنے کے لیے منع کر رہا ہوں......

ایمان شادی کے بعد بھی پڑھ سکتی ہے مجھے کوئی مسلہ نہی ہے..... حاجب نے وضاحت پیش کی...

بیٹا جی پہلے مجھے بات تو کرنے دو یہاں میرا بیٹا شادی کا منصوبہ بنا رہا ہے..... دادو نے حاجب کے اتنے اتوالے پن کو گھڑکا........

دادو..... پلیز.... آپ چاچو اور گھر والوں سے بات کریں...... پلیز...... حاجب نے دادو کے ہاتھ پکڑ کر درخواست کی.....

بیٹا وہ تو بات ٹھیک ہے..... لیکن ایمان...... ایمان کیا چاہتی ہے..... یہ جاننا بھی ضروری ہے....... دادو نے حاجب کے سامنے ایمان کی پسند اور اہمیت کو بھی ظاہر کیا.....

دادو کی اس بات پر تڑپ کر حاجب نے دادو کی طرف دیکھا........

دادو پلیز ایسے نا بولیں....... حاجب نے منت کی......

دادو بیٹھی حاجب کی بیتابیاں دیکھ رہی تھی...... اور ایمان کی قسمت پر رشک کر رہی تھی...... آخر جہاندیدہ خاتون ہے ان کی نظروں سے کچھ نا چو سکا تھا........

اچھا بیٹا ٹھیک ہے میں کل گھر میں سب سے بات کرتی ہوں...... دادو نے حاجب کے چہرے پر ہاتھ رکھ کر کہا.........

رشتوں سے بندھی ڈور Where stories live. Discover now