یقینِ محکم
نہیں تھا اپنا مزاج ایسا کہ ظرف کھو کر انا بچاتے
ورنہ ایسے جواب دیتے کہ پھر نہ پیدا سوال ہوتےایک ہفتہ پر لگا کر اڑ گیا اور خبر ہی نہ ہوئی۔ کل حورین کو آرمی جوائن کرنی تھی۔ وہ کب سے اپنی ماں اور بہن کو قائل کرنے میں لگی ہوئی تھی کہ وہ بھی اس کے ساتھ چلیں کیونکہ فوج کی جانب سے ان کی رہائش کا انتظام کردیا گیا تھا لیکن ماں ماننے کو تیار نہیں تھی۔
"حور بیٹا! یہ گھر تمھارے ابو نے بنوایا تھا۔ اس میں تمھارے بھائی کی یادیں بسی ہیں۔ میں کیسے اسے چھوڑ کر چلی جاؤں"
ماں نے اپنے دلائل دیے۔"امی میں کب کہ رہی ہوں کہ ہم اس گھر کو بیچ دیں گے۔ ہم اس گھر کو بند کر دیں گے یا کراۓ پر دے دیں گے لیکن آپ میرے ساتھ جا رہی ہیں۔ بس۔"
حور اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی تھی۔اتنے میں محلے کی ایک عورت ان کے گھر آئی۔ نور نے انھیں لوازمات پیش کیے تو وہ کہنے لگی۔
"ارے رابعہ بہن ! ہمارے ہاں تو لڑکیوں کو تعلیم دینے کا رواج نہیں ہے بس سولہ کی ہوتے ہی شادی کردو ورنہ ہاتھ سے نکل جاتی ہیں۔ عورت ویسے بھی نازک ہوتی ہے یہ فوج کا شعبہ اس کے لیے نہیں بنا"
ان کی گل افشانی ابھی جاری تھی کہ حور کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ غصہ تو اسے پہلے ہی تھا اب کسی پہ تو نکل نا تھا۔
"خالہ آپ کو کس نے کہا کہ عورت نازک ہوتی ہے
ایک دفعہ حضرت خالد بن ولید نے حضرت ضرار بن ازور کو پانچ سو سپاہیوں کے ساتھ دمشق بھیجا رومیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے۔ حضرت ضرار لڑتے لڑتے بہت آگے نکل گئے اور اپنے ساتھیوں سے جدا ہوگئے۔ وہ تن تنہا کفار میں گھرے ہوئے تھے۔ اتنے میں ایک نقاب پوش آیا اور ان کفار کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے لگا۔ اتنے میں مسلمان بھی وہاں پہنچ گئے۔ حضرت خالد بن ولید کو جب اس نقاب پوش کے بارے میں بتایا گیا تو آپ نے اسے بلوایا اور فرمایا:-
"اے فرزند اسلام! میں تمھاری بہادری سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ مجھے بتاؤ کہ تم کون ہو؟"اس نقاب پوش نے کہا:-
"میں ضرار کی بہن خولہ بنت ازور ہوں۔ میں نے جب دیکھا کہ کفار میرے بھائی کو قتل کرنے کے درپے ہیں تو مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں میدان جنگ میں کود گئ۔"تاریخ اسلام بھری پڑی ہے عورتوں کی بہادری کی مثالوں سے۔ کبھی اسلام کی تاریخ کھول کر تو دیکھیں۔ کبھی قرآن کو سمجھ کر تو دیکھیں".
حورین نے تو اپنی تقریر کردی لیکن مجال ہے جو مقابل پر ذرا بھی اثر ہوا ہو۔
"ہے ہے! کتنی لمبی زبان ہے اس کی۔ ہماری بیٹیاں تو مجال ہے کسی بڑے کہ سامنے بول پڑیں۔ توبہ توبہ کیا زمانہ آگیا ہے"
YOU ARE READING
یقینِ محکم
Mystery / Thrillerیقین محکم یہ کہانی ہے ایک لڑکی کے اللّٰہ پر یقین کی۔پاک سر زمین کے محافظوں کی۔ دو بھائیوں کی جنہوں نے اپنی منزل خود چنی ۔ ایک ایسے گینگسٹر کی جس نے بدلے کی آگ میں اپنا سب کچھ گنوا دیا