قسط نمبر 4

35 5 4
                                    

یقینِ محکم

فرض ہوتے ہیں آنسوؤں کے سجدے
بلند جب آزمائش کی آذان ہوتی ہے
بڑا مشکل ہے ضبط کا وضو سنبھالنا
بڑی لمبی یہ صبر کی نماز ہوتی ہے

ماضی

مسٹر اور مسز ابراہیم آج سے بیس سال پہلے ایک چار مرلے کے گھر میں رہتے تھے۔ان کے ساتھ ان کے بھائی اور بھابھی مسٹر اور مسز حسن بھی رہتے تھے۔ان کی ایک بہن بھی تھی جو اپنے بھائیوں کی لاڈلی تھی۔ لیکن نا جانے کیوں مسز حسن اس چھوٹی سی گڑیا سے خار کھاتی تھیں۔

اس وقت احد تین سال کا تھا اور اس کے دو کزنز ذوریز اور زاویار اس سے تین مہینے چھوٹے تھے۔ احد سب سے زیادہ اپنی پھپھو کے قریب تھا۔ سارا دن گھر میں پھپھو پھپھو کرتا پھرتا رہتا تھا۔

خوشی اور غم کچھ بھی مستقل نہیں رہتا۔ مسٹر حسن ایک آرمی آفیسر تھے۔ ان دونوں وہ ایک بہت اہم مشن پر تھے۔ جو کہ انڈر ورلڈ کے سربراہ ڈان ڈیول کے خلاف تھا۔

وہ کوئی اور نہیں مسز حسن کا بھائی تھا۔ اس کیس کے شروع ہوتے ہی ان کی ہستی بستی زندگی کو نظر لگ گئی تھی۔

اس سب کا سب سے زیادہ اثر احد نے لیا تھا کیونکہ وہ پنے چاچو سے بہت انسپائر تھا۔

******************

زاویار کے جانے کے بعد وہ سب اپنے میٹنگ روم میں جمع ہوئے۔ آج سے انھوں نے باقاعدہ اس کیس کا آغاز کرنا تھا۔

میجر احد سربراہی کرسی کے ساتھ کھڑے تھے۔ دائیں طرف ذوریز تھا اور ساتھ درنجف۔ بائیں طرف حان بیٹھا تھا اور ساتھ منساء۔میجر احد نے بات کا آغاز کیا۔

"السلام علیکم ایوری ون! جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ یہ مشن زی کے خلاف ہے۔ کوئی نہیں جانتا وہ کون ہے اور کہاں سے آیا ہے۔ لیکن معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد کے باہر اس کا ایک فارم ہاؤس ہے اور وہ زیادہ تر وہیں رہتا ہے۔ فی الحال اس کا مقصد ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنا ہے جس کے لیے وہ یونیورسٹیز میں ڈرگز سپلائی کرتا ہے۔ خاص طور پر ہوسٹل میں رہنے والے طلبہ و طالبات اس سے بہت متاثر ہوئے ہیں"

میجر احد بول رہے تھے اور وہ سب ہمہ تن گوش تھے۔ بلاشبہ ان کی آواز میں سحر تھا کہ سننے والا سنتا ہی رہ جائے۔

"میجر ذوریز اور کیپٹن درنجف، آپ دونوں زی کے فارم ہاؤس کا پتہ لگائیں گے کہ اسلام آباد کے باہر وہ کہاں ہے اور اس کی سیکیورٹی وغیرہ۔ کیپٹن حان اور ڈاکٹر منساء آپ دونوں بحریہ یونیورسٹی جائیں گے اور وہاں پر ان لوگوں کو گرفتار کریں گے جو ڈرگز سپلائی کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں مس حورین آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔

اور وہاں آپ لوگ ٹیچرز کی حیثیت سے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر منساء آپ کو ایسا کیمیائی مادہ تیار کرنا ہے جو کچھ دیر کے لیے انسان کو مفلوج کر دے۔"

یقینِ محکمDonde viven las historias. Descúbrelo ahora