"اگر تمہیں اللّه یاد نہیں آتا ،
اگر تمہارا دل اس کی عبادت میں نہیں لگتا ،
اگر تم اپنے رب سے جھگڑنا چاہتے ہو ،
تمہارا ایمان ڈگمگا گیا ہے ،تم کن پڑھتے ہو لیکن فیکون پہ یقین نہیں رکھتے تو ایک دن اذان فجر سے لے کر طلوع آفتاب تک آسمان کا نظارہ کرو ۔۔۔
دیکھو !
وہ کیسے آسمان کے رنگ بدلتا ہے ، دیکھو !
وہ کیسے ہٹا دیتا ہے اندھیرے کو ، دیکھو !
وہ کن کہتا ہے تو سارا عالم فیکون کی تشریح بن جاتا ہے۔۔
کیا وہ رب قادر نہیں کہ تم جو چاہتے ہو وہ تمہیں عطا کر دیتا ہے ؟
کیا وہ رب قادر نہیں کہ تمہیں نظر آنے والے اندھیروں کو روشنی میں بدل دیتا ہے ؟
کیا اس رب کو نہیں معلوم کالک کیسے مٹائی جاتی ہے ؟
کیا وہ دلوں کے داغ دھو نہیں سکتا؟
اس ذات کے ہر حکم پر اپنے دل کو بند کر لیا۔۔۔
تمہاری یہ خواہشیں اس کے بس ایک کن کی مار ہیں لیکن اس نے کن نہیں کہا ۔۔۔
تم اس کا شکر ادا کیوں نہیں کرتے۔۔؟
سوچو !
اگر وہ تمہاری دعاؤں کی آمین کو قبول کر کے تمہیں وہ عطا کر دے جو تم مانگ رہے ہو اور پھر تمہاری دعا کو تمہارے لیے بددعا بنا دے تو تم کیا کرو گے ؟
تم کہاں جاؤ گے ؟
اس آسمان اور زمین میں اور کون ہے جو تمہیں تمہاری قبول ہوئی دعا سے پھر بچائے گا ؟
کیا وہ اللّه بہتر نہیں جانتا ۔۔؟
کیا اس نے تم سے تمہاری خواہشیں لے کر تمہارے لیے بہترین نہیں سوچ رکھا ہو گا ؟
وہ تو اپنے دیے گئے مال میں سے جب لیتا ہے تو کہتا ہے اللّه کو قرض دو ۔۔
۔ پھر وہ تمہاری خواہش لے گا تو تمہیں رول دے گا ؟ وہ تمہیں تنہا چھوڑ دے گا ؟
ایک دفعہ اس پہ یقین کر کے تو دیکھو ۔۔
یوسف کو گیارہ بھائیاں میں سے اللّه نےنکالا ۔۔
یعقوب کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی ۔۔
۔ لیکن اللّه نے صبر کروایا اور پھر صبر کا پھل کیسے دیا ؟
جب یوسف اپنے بھائیوں کے سامنے آئے تو شاہِ مصر تھے ۔۔
اللّه کی مصلحتوں کو تم جان سکتے ہو ؟
اس نے یونس کو مچھلی کے پیٹ میں زندہ رکھا۔ نبی(صلی اللّه علیہ و آلہ وسلم ) بھی آزمائے گئے۔۔
۔ تم تو ایک عام سے انسان ہو .
تم اللّه اللّه کرتے ہو تو وہ تمہیں آزمائے بغیر چھوڑ دے گا ؟
وہ تم سے لیے بغیر تمہیں چھوڑ دے گا ؟
نہیں !
وہ تمہیں آزمائے گا ۔۔۔ بس تم یقین رکھو ۔ وہ دیتا ہے شکر کرو ،
وہ لیتا ہے صبر کرو ۔۔۔
انتہا پہ نہ جاؤ ۔۔۔
انتہا پہ جانا اسے بھی آتا ہے ۔۔
۔ وہ اندھیری رات اسی کے قبضے میں ہے جس کی کبھی صبح نہیں ہونی !!!نظر بھی رکھے،
سماعتیں بھی،
وہ جان لیتا ہے،
نیتیں بھی،
جو خانہ لاشعور میں،
جگمگا رہا ہے،
وہی خدا ہے،
وہی خدا ہے۔۔۔۔ 💗
YOU ARE READING
goeunbyul ki diary..!
Short Storyاحساسات میں لپٹی۔۔۔ جذباتوں میں بہی ۔۔۔ مختصر تحریر ۔۔۔! #mnk series #goeunbyul series #goeunbyul25