ہم نمازاداکرتےہیں مگر ہماری دعا قبول کیوں نہیں ہوتی؟

193 22 4
                                    


ہم نمازاداکرتےہیں مگر ہماری دعا قبول کیوں نہیں ہوتی؟

جواب:۔ ہم نماز پڑہتے ہیں لیکن ہماری دعا قبول نہیں ہوتی اس کی وجہ یہ ہے کہ جو چیز ہم مانگتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ ہمارےحق میں بہتر نہیں ہوتی یا اللہ تعالیٰ اس دعا کے عوض ہم سے دنیا و آخرت کی کوئی بلا ٹال دیتا ہے۔ ہا اللہ تعالیٰ کے نزدیک ابھی اس کی عطا کا وقت نہیں آیاوہ اس کو مؤخر کر دیتا ہے۔ حضرت آدمؑ کی توبہ تین سو سال بعد قبول ہوئی۔حضرت ابراھیمؑ نے حضور نبی اکرمﷺ کی بعثت کی دعا مانگی جو دو ہزار سال بعد پوری ہوئی۔ یا اللہ تعالیٰ اس دعا کے عوض آکرت میں اجر فرماتا ہے۔ یہ امر اس وقت مرتب ہوتے ہیں جب بندہ بغیر کسی گلے شکوے کے مسلسل دعا فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔ “تم مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا”

الغافر، 60:40

ہم دعا کرتے ہیں مگر قبول نہیں ہوتی اس کے وجوہات یہ ہیں:۔
حضرت ابراھیم بن ادہمؒ کے جواب
تم نے اللہ تعالیٰ کوپہچانامگر اس کی اطاعت نہ کی۔
تم نے قرآنِ کریم پڑھامگر اس پر عمل نہ کیا۔
تم نے محبت رسولﷺ کا دعویٰ کیا مگر حضور ﷺ کی سنت چھوڑ دی۔
تم نے شیطان کے دشمن ہونے کا دعویٰ کیا مگر پھر اُسی کی موافقت کی۔
جنت کی محبت کا دعویٰ کیا مگر اس کے لیے عمل نہ کیا۔
تم نے کہا کہ تم نارِ دوزخ سے ڈرتے ہو مگر تم اپنی جانوں کو خود اسی کی طرف لے کۓ۔
تم نے مانا کہ موت برحق ہے مگر اس کی تیاری نہ کی۔
غیروں کے عیوب دیکھتے ہو مگر اپنے عیوب تمیں نظر نہیں آتے۔
اللہ کا رزق کھاتے ہو مگر اُس کا شکر ادا نہیں کرتے۔
اپنے اعزیز و اقرباء کو دفن کرتے ہو مگر عبرت حاصل نہیں کرتے۔

goeunbyul ki diary..!Nơi câu chuyện tồn tại. Hãy khám phá bây giờ