میرے محرم کا کردار
میرے گھر سے نکلنے سے پہلے جب وہ مجھے عبایا کرنے کی تلقین کرتا ہےتو اُس وقت وہ میرا میجر احمد ہوتا ہے اور میں اُسکی حیا سلیمان۔۔۔۔۔کسی بھی مشکل کے وقت جب وہ میری ڈھال بن جاتا ہے تو اُس وقت وہ میرا اے۔آر ۔پی ہوتا ہے اور میں اُسکی حیا سلیمان۔۔۔
جب وہ اپنا قیمتی وقت میری بے جا ضد پوری کرنے میں صرف کرتا ھے تو اُس وقت وہ میرا جِہان سکندر ھوتا ھے اور میں اُسکی حیا سلیمان۔۔۔
رات کے اندھیرے میں بھی جب وہ بنا روشنی کے میری آنکھوں کی نمی دیکھ لیتا ہے تو اُس وقت وہ میرا عمر جہانگیر ھوتا ہے اور میں اُسکی علیزے۔۔۔
بِنا احساس دلاۓ جب وہمیری ھر پریشانی کو دور کر دیتا ہے تو اُس وقت وہ میرا فارس غازی ہوتا ھے اور میں اُسکی زمر یوسف۔۔۔۔مجھ سے جڑے رشتوں کْے احترام اور میری خودداری کی خاطر جب وہ اپنی زندگی بھر کی خوشیاں داؤ پر لگانے کو تیّار ھو جاتا ہے تو اُس وقت وہ میرا وجدان مصطفی ہوتا ہے اور میں اُسکی ملیحہ۔۔۔
تہجد پڑھ کر جب وہ میرے اور اپنے عمر بھر کے ساتھ اور میری خوشی کی دعا کرتا ھے اور پھر مجھےنماز کے لئے جگاتا ھے تو اُس وقت وہ میرا سالار سکندر ہوتا ھے اور میں اُسکی امامہ۔۔۔۔میرے اپنے جب میرا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں اور وہ آگے بڑھ کر میرا ھاتھ تھام کر عمر بھر ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کراتا ھے تو اُس وقت وہ میرا مکتوم شاہ ھوتا ھے اور میں اُسکی شہرزاد۔۔۔۔۔
میری غلطیوں پر میری اصلاح کر کہ اپنی محبت کے حصاروں میں سمیٹ لیتا ھے تو اُس وقت وہ میرا دلاور شاہ ھوتا ھے اور میں اُسکی علیزے۔۔۔۔۔
دنیا والوں کے لیے یہ کردار فرضی ھوں گے مگر مجھے ھر کردار میں وہ نظر آتا ہے۔۔۔ میرا محرم۔۔ میرا مجازیِ خدا ۔۔۔ میری محبت۔۔۔۔
میں کیوں کہوں کہ اِس دنیا میں ایسے کوئی کردار نہیں پائے جاتے۔۔۔۔
YOU ARE READING
goeunbyul ki diary..!
Short Storyاحساسات میں لپٹی۔۔۔ جذباتوں میں بہی ۔۔۔ مختصر تحریر ۔۔۔! #mnk series #goeunbyul series #goeunbyul25