محبّت میں صلے کی امید نہیں ہوتی ...... اس جملے کی لاج رکھتے رکھتے میں وہ کھوکلا تنا بن چکی ہوں جو ذرا سی ہوا سے اڑ جائے ... اپنی زندگی کے تمام تر سال میں نے دیتے دیتے گزار دئیے .. آج جب دل کے نہاں خانوں میں حساب کرنے بیٹھی تو معلوم ہوا کہ میں تو نہتی ہوں .. تہی دامن ، خالی ہاتھ .میری زندگی میں آج تک ، ہمیشہ دوسروں کے ڈسے ہوۓ لوگ آے .. جن کے لئے مجھ سے محبّت کرنا مشکل ہی نہیں نا ممکن تھا .. میں پھر بھی محببتیں بانٹتی رہی اس امید اور لگن کے ساتھ کہ انکی زندگیوں میں ایک بار پھر محبّت کا بیج بو سکوں .. یہ مٹھاس انکو دوبارہ چکھنا نصیب ہو جائے ..
گلہ .. میں تو شکایت بھی نہیں کر سکتی .. اور کروں بھی کیوں کر-- گلے تو ان سے کیے جاتے ہیں جو اپنے ہوں ، میں بہت سوں کی اپنی ہوں مگر میرا اپنا .. پتہ نہیں .... بھلا محبّت میں گلے ہوا کرتے ہیں لڑکی ؟
یہ تو بے غرض عطا کیے جانے کا نام ہے .. اس سبق کی آج پھر سے تجدید کی ہے میں نے .. کہ مجہے بانٹنا ہے .. اس امید اور مان کے بغیر کہ
کوئی کبھی مجھ سے بھی اسلئے محبّت کرےگا کہ میں محبّت کے قابل ہوں ..
کوئی میری پرواہ کرے گا کیوں کہ میری سانسیں اس سے جڑی ہونگی
کوئی اپنی ذات کو ریشت ڈال کر میرے مزاج کی فکر کرے گا کیوں کہ اس کے لئے میری اہمیت ہوگی ..کوئی کبھی میرا مان رکھےگا
کوئی آ کر اس کھوکلے وجود میں اپنی محبّت کی صور پھونکے گا تا کہ میں مزید محببتیں بانٹنے کے قابل ہو سکوں ..
یقین جانو .. مجہے ایسی کوئی امید نہیں ..
مجہے تو بس اپنی محبّتوں کو انکی محبتیں لوٹانی ہیں ۔۔۔۔۔!Muhabat jeet hoti hai magar ye haar jati hai
Kabi dil soz lamhon se
Kabi bey-kaar rasmon se
Kabi takdeer walon se
Kabi majboor kasmon se
magar ye haar jati hai..,
Kabi ye phool jaisi hai
Kabi ye dhool jaisi hai
Kabi ye chand jaisi hai
Kabi ye dhoop jaisi hai
Kabi masroor karti hai
kabi ye rog deti hai
Kisi ka chain banti hai
kisi ko rol deti hai
Kabi lay paar jati hai
Kabi ye maar jati hai
Muhabat jeet hoti hai
magar ye haar jati hai....
ŞİMDİ OKUDUĞUN
goeunbyul ki diary..!
Kısa Hikayeاحساسات میں لپٹی۔۔۔ جذباتوں میں بہی ۔۔۔ مختصر تحریر ۔۔۔! #mnk series #goeunbyul series #goeunbyul25