تم جب مجھے یاد آتی ہو
میں تمہاری ٹائم لائن پہ جاتی ہوں
تمہاری تصویر دیکھتی ہوں
تمہارے کمنٹس پڑھتی ہوں
زیرِ لب مسکراتی ہوںجہاں کسی دوسرے کا لائک یا کمنٹ دیکهوں
چونک جاتی ہوں
پهر میں پاگلوں کی طرح اس کی ٹائم لائن دیکھتی ہوں
تم نے اس کی کون کون سی تصویر لائک کی ہے
تمہارا ایک ایک لفظ میرے دل پہ گڑ جاتا ہے
میں اپنے آنسو اپنی پلکوں میں چهپا لیتی ہوں
اکثر یوں بهی ہوتا ہے
میں ایک میسج ٹائپ کر کے گھنٹوں بیٹھی رہتی ہوں
اپنی انا کے پاؤں پکڑتی ہوں
کہ وہ ایک بار تم کو واپس بلا لینے دے
میری انا میرے ہاتھ زور سے جهٹکتی ہے
مسکراتی ہے
اور نفی میں سر ہلا دیتی ہےمیں جلتی آنکھوں اور سلگتے دل کے ساتھ
لوگ آؤٹ کردیتی ہوں
دوسرے دن بهی جب تم یاد آؤ
میں یہی معمول دہراتی ہوں
اسی امید پہ کہ ایک دن میں اپنی انا سے جیت جاؤں گی
اور تم کو واپس بلا لوں گی۔۔
ESTÁS LEYENDO
goeunbyul ki diary..!
Historia Cortaاحساسات میں لپٹی۔۔۔ جذباتوں میں بہی ۔۔۔ مختصر تحریر ۔۔۔! #mnk series #goeunbyul series #goeunbyul25