الفاظ

212 22 10
                                    

الفاظ ۔۔۔۔۔۔۔
الفاظ کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے۔ ہر لفظ اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے،
کچھ لفظ حکومت کرتے ہیں۔ ۔ ۔
کچھ غلامی۔ ۔ ۔
کچھ لفظ حفاظت کرتے ہیں۔ ۔ ۔
اور کچھ وار۔ ۔ ۔
ہر لفظ کا اپنا ایک مکمّل وجود ہوتا ہے ۔ جب سے میں نے لفظوں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سمجھنا شروع کیا،
تو سمجھا
لفظ صرف معنی نہیں رکھتے،
یہ تو دانت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ جو کاٹ لیتے ہیں۔ ۔ ۔
یہ ہاتھ رکھتے ہیں،
جو گریبان کو پھاڑ دیتے ہیں۔ ۔ ۔
یہ پاؤں رکھتے ہیں،
جو ٹھوکر لگا دیتے ہیں۔ ۔ ۔
اور ان لفظوں کے ہاتھوں میں لہجہ کا اسلحہ تھما دیا جائے،
تو یہ وجود کو چھلنی کرنے پر بھی قدرت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔
اپنے لفظوں کے بارے میں محتاط ہو جاؤ،
انہیں ادا کرنے سے پہلے سوچ لو کہ یہ کسی کے وجود کو سمیٹیں گے
یا کرچی کرچی بکھیر دیں گے۔ ۔ ۔

الفاظ ۔۔۔۔۔۔۔الفاظ کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے۔ ہر لفظ اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے، کچھ لفظ حکومت کرتے ہیں۔ ۔ ۔کچھ غلامی۔ ۔ ۔کچھ لفظ حفاظت کرتے ہیں۔ ۔ ۔اور کچھ وار۔ ۔ ۔ہر لفظ کا اپنا ایک مکمّل وجود ہوتا ہے ۔ جب سے میں نے لفظوں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سم...

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

کیونکہ
یہ تمہاری ادائیگی کے غلام ہیں اور تم ان کے بادشاہ ۔ ۔ ۔
*اور بادشاہ اپنی رعایا کا ذمہ دار ہوتا ہے اور اپنے سے بڑے بادشاہ کو جواب دہ بھی۔ ۔ ۔*
     💙💚💛💜💙💚💛💜💙💚💛💜💙

goeunbyul ki diary..!Where stories live. Discover now