Ghussa

1.7K 84 20
                                    

پانچویں مرتبہ عبدالعزیز حسین نے کلاس میں بچوں کو پریشان کیا ہے.. کیا وجہ ہے آخر فہمیدہ؟ کیوں ایسا ہے عزیز..اسکول کی شفیق پرنسپل تبسم میڈیم بھی آج کچھ غصے میں لگ رہی تھیں..

میڈیم اگر اجازت دیں تو کچھ کہوں.. انکے لہجے میں التجاء تھی..

جی بلکل بولئیے..اب کی بار تبسم میڈیم نے اپنے مخصوص نرم لہجے میں کہا..

اور فہمیدہ بیگم انکے نرم لہجے پر سب بتانے لگیں..

میرے بیٹے کی عمر ابھی 14 سال ہے مگر پیدائش کے وقت وہ بہت بیمار تھا،، بہت دعآئیں کی پھر جب الحمدلـلّـه کچھ ٹھیک ہوا تو اسے گرم دوائیں کھلانا پڑی تب سے اسکا دماغ بلکل گرم رہنے لگا اور باپ بھی لڑکر چلے گئیے..تو وہ سب اسکے ننھے ذہن میں بیٹھا ہے..

اتنا غصہ کرتا ہے کبھی کبھی تو میں ڈر جاتی ہوں کہ آگے کیا کریگا..اب تو کافی کم ہے..پہلے اور زیادہ غصہ کرتا تھا..اسی غصے کے سبب اس نے ایک مہینہ قبل بازار میں ایک آدمی کو سامان کا بیگ کھنچ کر مارا تھا.. وجہ یہ تھی کہ وہ مجھے گھور رہا تھا اسکا خون بہنے لگا میں بمشکل وہاں سے بھاگی تھی.. نہ جانے کیسا مزاج ہے اسکا..اسکے پپا کا ہوکر فائدہ نہیں وہ ہم سب سے دور دبئی میں ہیں..انکا خوبصورت چہرہ اب سرخ ہورہا تھا،،) آگے کی بات وہ بتا بھی نہیں سکتی تھی خود عبد العزیز اس سے واقف نہیں تھا)

بہت افسوس ہوا سن کر مسز حسین.. مگر آپ برا نہ مانے تو کچھ پوچھ سکتی ہوں..

جی

آپ کے شوہر گھر کے لئیے پیسہ وغیرہ.. انہوں نے دانستہ بات ادھوری چھوڑ دی..

نہیں پیسہ بھی وہ نہیں دیتے ہیں.. میں سلائی وغیرہ کر لیتی ہوں..

اوہ.. ویسے مجھے امید ہے کہ عنقریب آپ کو کسی محنت کی ضرورت نہیں ہوگی.. کیونکہ آپکا بیٹا کافی ذہین ہے..غصہ اگرچہ بہت ہے،، مگر وہ مجھ سے اور بڑوں سے ادب میں ہی بات کرتا ہے.. یہی وجہ ہے کہ اسے اسکول سے نکالتی نہیں ہوں..اور ایسے بچوں سے تو اسکول کا بھی نام روشن ہوتا ہے..یقیناً وہ بہت آگے جائے گا..(تبسم میڈیم کو یقین تھا انکو اپنا یہ طالب علم سب سے زیادہ عزیز تھا.. غیر معمولی ذہنیت کا حامل عبد العزیز کی بس ایک حرکت سب سے خطرناک اور الگ تھی اور وہ تھا اسکا جلال..)

جی ان شآء ﷲ بہت شکریہ.. میڈیم اور بہت معافی چاہونگی عزیز کی طرف سے..

ارے کوئی بات نہیں.. ہر بچوں کا اپنا مزاج ہوتا ہے.. میری بیٹی تو بلکل نازک نرم دل ہے..کبھی غصہ ہی نہیں کرتی ہے..اور حد سے زیادہ حساس ہے..

جی میڈیم واقعی میں سب کا اپنا انداز و مزاج ہے..

__🌺🌺🌺__

عزیز
یس مما
بیٹا آج ظریف کو کیوں مارا تم نے..

یو نو مما میں ایسے ہی غصہ نہیں کرتا ہوں..
مجھے بول رہا تھا کہ تیرا بیگ کتنا پرانہ ہوگیا ہے میں نے کہا کہ میں بڑا ہوکر سب سے مہنگا مہنگا سامان لونگا.. تو وہ اور ساتھ کی لڑکیاں بھی میرا مذاق بنانے لگی.. میں نے ان گرلز کو کچھ نہیں کہا بٹ اس ظریف کو بس ایک بیچ کا پنچ دیا تو وہ گر گیا..

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now