Nikah

761 58 27
                                    

بیٹا فھیم نے کہا کہ تم نکاح کے لئیے راضی ہو؟

جی پاپا میں راضی ہوں..

سچی
ہاں پاپا سچی اس نے اپنے لہجے کو حتی المقدور بشاش رکھنے کی کوشش کی..

ہمم ٹھیک ہے بیٹا مجھے بہت خوشی ہوئی..

شاپنگ وغیرہ کے لئیے ان شاءﷲ پرسو چلینگے میں ایک ویک کی چھٹی کر لونگا..

ہاں پاپا..

تم اداس لگ رہی ہو بیٹا..

نہیں پاپا بس مما کی یاد آرہی ہے..آپ انکے بارے میں بتائیے پلیز ڈیڈی منع مت کرئیے گا..

بیٹا.. انہوں نے لب بھینچ کر گہری سانس لی اور اسکا ہاتھ تھام کر صوفے پر اپنے قریب بٹھایا..

بیٹا سچ سننے کے بعد مجھ سے نفرت تو نہیں کروگی..

نہیں پاپا آپ میرا سب کچھ ہیں آپ سے ناراض ہوکر کیا بچے گا..

آپ بتائیے کیا وجہ ہے کہ اتنے سال سے مما نے آپ سے بات تک نہیں کی نہ ہی آپ نے انہیں پوچھا..

بیٹا میں تمہارے دادا کا ایک لوتا بیٹا تھا میں نے پڑھائی امریکہ سے کی تھی.. مجھے کچھ بننے کا جنون تھا..جب میں امریکہ سے ممبئی واپس ہوا تو بزنس شروع کیا..

اس وقت ڈیڈی نے میری شادی کی بات کی میں نے سب ان پر چھوڑ دیا کیونکہ میرا دھیان صرف پڑھائی اور بزنس پر ہی رہا تھا..  کسی بھی لڑکی سے دوستی نہیں کی تھی..

ڈیڈ نے اپنی پسند سے میری منگنی فہمیدہ سے کروا دی..جو کہ ایک یتیم تھیں..

میں نے اسکا حسن دیکھا وہ مجھے بہت پسند آئی میں نے اسکا کوالیفیکیشن جب بھی پوچھا ڈیڈی نے بات گول کردی..

میں اس سے بات کرتا وہ فون پر ہی کبھی کبھار بات کرتی تھی..

میں نے اسے بہت سے خواب دکھائے تھے..شادی کے بعد مجھے دھیرے دھیرے معلوم ہوا اس نے کچھ پڑھائی نہیں کی ہے اس نے اردو میڈیم سے صرف ساتویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی مگر اسے قرآن پاک  کافی اچھے سے پڑھنے آتا.. کئی سورتیں اس نے حفظ کی تھی..

میں نے اسے بہت محبت دی مگر جب جب اس کی تعلیم کا خیال آتا میں اسے غصے میں بہت کچھ سنا دیتا..

پہلے تم پیدا ہوئیں مجھے بہت خوشی ہوئی میں نے بہت بڑی پارٹی رکھی تھی جس میں بڑے بڑے لوگ شامل تھے تمہاری ماں کو ضد کرکے میں نے ساڑھی پہنائی تھی.. اس نے بہت منع کیا کیونکہ وہ ہاف آستین تھی اور کافی نازیبا بھی....

وہ سیدھی سادی تھی میری ضد میں ساڑھی تو پہنی مگر اس پر حجاب لے لیا جو کہ پورا کمر تک اسے ڈھانپے ہوا تھا میرے دوست اور انکی وائف نے اسے عجیب نظروں سے دیکھا ساتھ میں ایک عورت نے باقاعدہ مذاق اڑایا کہ مسز حسنین کو ڈریسنگ سینس نہیں ہے..

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now