Safar

1K 61 19
                                    

سیدہ جزیلہ عزیز کے گھر والے آئے ہیں..

ابھی وہ بیگ پیک ہی کررہی تھی کے اسے اپنے عقب سے آواز آئی..

عزیز.. یہ مما نے عزیز نام کیوں لیا.. وہ ناسمجھی سے سوچنے لگی اور سب سے مل کر جب وہ مہمان روم میں آئی تو کرنٹ محسوس ہوا..

سامنے ہی اسکا شوہر عزیز بیٹھا ہوا تھا..اسکا دماغ ایک منٹ میں اوف ہوا تھا اور دل تھا کے بلکل رفتار سے چل رہا تھا..

السلام علیکم عزیز نے سامنے نقاب پوش میں کھڑی لڑکی کو دیکھ کر سلام کیا..

مگر وہ ہنوز خاموش تھی..
ہیلو میڈیم پیکینگ ہوگئی ہے تو چلو..

ج جی وعلیکم السلام اس نے چونک کر جَواب دیا..

جزیلہ نے اسکے پیچھے قدم بڑھائے..اسے پیدل چلتے چلتے اب چکر آرہا تھا وہ سمجھ نہیں پَا رہی تھی کہ گاڑی ہے کدھر..

جلدی چلو جَزیلہ آئی ہیو نو ٹائم..

مگر وہ باوجود کوشش کے بھی تھکی جارہی تھی اوّلاً تو اس نے جان بوجھ کر اسے اتنا دور پیدل چلایا تھا مسلسل پونہ گھنٹہ چلنے کے بعد وہ مکمل تھک چکی تھی..

ساری امیری ہوا ہوجائے گی محترمہ کی اور پھر مجھ سے چھٹکارا مانگے گی،، عزیز دل ہی دل میں خوش تھا..

وہ اس سے زیادہ ہی بدگمان تھا..

اپنے سامنے اسٹیشن دیکھ کر وہ تھوڑی حیران ضرور ہوئی مگر ظاہر نہیں کیا.. اسے اسکے غصے سے حد سے زیادہ ڈر لگتا تھا..

اے سی ڈبہ دیکھ کر اسے اتنا سکون ہوا کے ہر سیٹ میں پردے لگے ہوئے تھے عزیز نے اشارہ کیا کہ یہ سیٹ اسکی ہے.. اس نے سائیڈ رکھی چادر کو دیکھا اور جہاں سے ذرا سا کھلا تھا اسے بھی باندھ لیا اب اسے کوئی انسان نہیں دیکھ سکتا تھا اس نے بہت سی دعآئیں پڑھیں پہلی مرتبہ ٹرین کا سفر کررہی تھی..عزیز کو چاہ کر بھی کچھ بول نہیں سکتی تھی..

اس نے اپنا بڑا اسکارف نکالا اور چونکہ اب مکمل پردہ تھا تو اس نے کاٹن کا سادہ ڈوپٹہ اوڑھا اور بنا کچھ کھائے ہی کتاب لے کے پیر آگے کرکے بیٹھ گئی..

عزیز جب لسٹ سے نام وغیرہ دیکھ کر آیا تو کچھ حیران ہوا سائیڈ سے پردہ لگا تھا اس نے اندر جھانکنا چاہا مگر اس طرف بھی بند تھا اس نے پردہ اٹھایا اور آکر اندر سیٹ پر بیٹھ گیا..
وہ ہڑبڑا کر چہرہ گھما گئی

یہ لو کھانا کھا لینا اور ڈرنے کی ضرورت نہیں جن نہیں ہوں اوکے.........

وہ ہاں بھی نہیں بول پائی تھی وہ تن فن کرتا نکل گیا..

جزیلہ نے گہری سانس لی اور تھوڑا سا کھانا کھا کر سائیڈ کر دیا پتا نہیں گوشت صحیح طرح سے ذبح ہو یا نہ یہی سوچ کر وہ کھانا بلکل مختصر سا صرف روٹی اور دال کھا کر سوگئی..

رات کے قریب دو بجے عزیز کی آنکھ کھلی وہ اٹھ کر سامنے گیا اور پردہ ہٹا کر اندر داخل ہوا..

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now