Mahabbate

982 73 59
                                    

آپی آپ عمر میں بہت کم لگتی ہیں..

ہاں میری فرینڈس میرا بہت مذاق بناتی تھیں،، یونی میں سب سے کم عمر میری نظر آتی تھی..

ہاں آپ نے کافی فٹ رکھا ہے خود کو..اس نے اسکی شاندار پرسنیلٹی کو دیکھ کر کہا جو کہی سے بھی اپنے عمر کے لحاظ سے بڑی نہیں لگتی تھی..

ہاں.. پاپا کے ساتھ واکنگ اور جم جاتے ہوئے میری بھی عادت لگ گئی ہے..

اچھا یہ لو اسپیشل تندوری چائے..

ارے واہ یہ ممبئی والی چائے..

یس میں نے سوچا اپنے بھائی کو ممبئی کی یاد نہ آنے دوں.. اس نے مسکراتے ہوئے آنکھ دبائی اور کپ بڑھایا جسے عبد العزیز نے بھی مسکراتے ہوئے تھاما..

اب بتاؤ لنچ میں کیا بناؤں..

کچھ بھی..

نہیں بس بتاؤ تو اپنی پسند کی چیزیں..اس نے اصرار کیا..

اس کے لاڈ سے پوچھنے پر اس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا..

کسوری چکن ملائی اور کباب بنا لیں..

اوکے باقی میں اپنے پسند کا بنا لونگی..

ویسے تمہاری وائف کو لَوکی شریف کی کھیر بہت پسند ہے..

اچھا..
آہاں... مجھے بتایا تھا.. تو میں نے بنایا تھا بڑی مزے کی بنی تھی..

تو وہ بھی بنالیں آپ..

او ہو.. بلکل اس نے مسکراتے ہوئے کپ اٹھایا اور باہر کی جانب قدم بڑھادئیے..

اور عبد العزيز اب جزیلہ کے تعلق سے سوچنے لگا تھا..وہ اس سے عمر میں چھوٹی تھی اور کافی نازک مزاج بھی اور اسکا غصہ جس سے وہ خود ڈرتا تھا..

چلو دعاء پڑھ کے پھونک دیا کریگی اس نے مسکراتے ہوئے سوچا اور ٹکٹس بک کرنے لگا....

کھانا کھا کر وہ ابھی بیٹھا تھا کہ حسنین صاحب بھی اسکے قریبی صوفے پر بیٹھ گئے..

بیٹا میں نے سنا ہے پرسوں تم جا رہے ہو..

اس نے نظر انداز کیا اور نظریں ہنوز موبائل پر مرکوز رکھی..

میں بھی آسکتا ہوں..

اس نے ایک نظر انکی طرف کئیے بنا قدم اٹھائے اور روم کی جانب بڑھا لئیے..

انکا وقار اور انداز اور سب سے بڑا احساسِ ندامت تھا جو عبد العزیز کو کچھ بھی بے ادبی کرنے سے روک رہا تھا..

دو دن بعد وہ تیار تھے..

بیٹا کبھی میری سے طرف سے دل نرم ہو تو بس ایک کال کردینا میں آجاؤنگا انہوں نے اسکے قریب آتے ہوئے کہا..

بیٹا انہوں نے گلے لگانا چاہا مگر وہ آگے بڑھ گیا.. دل بہت تیز دھڑک رہا تھا باپ کا لمس لینے کے لئیے ہمک رہا تھا مگر وہ نظر انداز کررہا تھا..

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now