Khubsurat Safar

872 60 24
                                    

لیکچر اٹینڈ کرنے کے بعد تبسم میڈیم نے سبکا تعارف کروایا علیقہ کو دیکھ کر چونکی تو وہ بھی تھی مگر نظر انداز کر گئی..

علیقہ جزیلہ سے باتیں کرنے لگی پھر اس نے اسے اپنے گھر بُلایا اور پھر گھر لوٹ گئی..

افف کیسے کوئی اتنا بڑا عجیب سا نقاب لگا لیتا ہے اس نے سوچا اور پھر روم کی صفائی میں لگ گئی اسکو صفائی بہت پسند تھی اسکے علاوہ کھانا بنانے میں بھی وہ اچھی تھی ملازموں کے موجودگی کے باوجود وہ ہر کام خود کرنے کی عادی تھی..

یہ سمجھتی کیا ہے خود کو فھیم نے غصے میں ہونٹ دبا کر اپنا ہاتھ دیوار پر مارا سمجھ نہیں آرہا تھا وہ کیا کریں اسے خود پر غصہ آرہی تھی ناجانے کیوں وہ علیقہ کی جانب کھنچا جارہا تھا اور علیقہ اس کے میسیج پر سخت جواب دے رہی تھی..اسے اس سے ہمدردی تھی جب سے اس نے علیقہ کے والد کے دوست سے سنا تھا کہ علقیہ کی ماں بھی ہے اور بھائی بھی مگر انکے والد نے انہیں چھوڑ دیا ہے بنا طلاق دئیے بہت جوانی میں ہی.. اور علقیہ اس سانحے کے بعد کچھ ماہ ماں کی یاد میں ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی اور بھی بہت کچھ جان کر اسے اس سے ہمدردی ہوئی تھی نہ جانے کیوں وہ اسے بے حد عزیز ہوگئی تھی مگر وہ اسے ہمدردی ہی کہہ رہا تھا..

آج آفس میں اس نے علقیہ کو بَلوا ہی لیا تھا اسکے والد کے ذریعے وہ آفس میں کھڑی یونہی سب مناظر دیکھ رہی تھی تبھی فھیم چلتا ہوا اس تک آیا مس علقیہ ویلکم بیک اس نے مسکراتے ہوئے کہا..

شٹ اپ میں یہاں بکواس سننے نہیں آئی ہوں بس یہ بولنے آئی ہوں آپکی اس چَھپّر بلکہ بےکار آفس میں آنے کا مجھے شوق نہیں اور آئیندہ پپا کے ذریعے بلوایا تو یاد رکھنا.. اس نے ورکرس کا بھی لحاظ نہی‍ کیا اتنا بول کر وہ جاچکی تھی..

یار یہ کون تھی آفس کو چھپر بول رہی تھی،،
ابے اس نے سر کو نہیں چھوڑا آفس تو دور ہے آپس میں سرگوشی شروع تھی.. فھیم نے سب کو گھورا اور اپنی آفس آگیا..

محترمہ تمہارے پپا کے ذریعے ہی کام ہوگا اب..
دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر اس نے سیدھا علیقہ کے والد کو فون کیا اسے یہی فیصلہ درست لگا تھا..

______________________________________________

پپا آج جزیلہ آئی ہیں مجھ سے ایج میں کافی چھوٹی ہیں مگر بہت کیوٹ ہیں..علقیہ نے چائے کا کپ سجاتے ہوئے کہا..

اچھا بیٹا جو ممبئی سے آئی ہیں..
جی پپا..

جزیلہ روم میں داخل ہوئی اور روم میں آکر اس نے قریب پڑی ناولز دیکھی جب علقیہ اندر آئی تو اسکا لباس دیکھ کر جزیلہ کو بہت برا لگا ہاف آستین ٹی شرٹ کے ساتھ ٹریک پہنے وہ بلکل حیا سے دور محسوس ہوئی..

جزیلہ نے سوچا کاش میں انہیں سمجھا پاؤں..مگر کچھ سوچ کر خاموش ہوئی اور کچھ باتوں کے بعد وہ رخصت ہوئی..

یوں لگاتار کچھ دن ساتھ رہنے پر انکی دوستی مضبوط ہوگئی تھی..

آپ کیا کیا کرتی ہیں دن بھر مصروفیت، جزیلہ نے نرم لہجے میں پوچھا..اتنے دن ساتھ رہنے پر کلوز ہونے پر وہ آرام سے اس سے باتیں کرلیتی تھی..

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now