Guftgu

803 58 15
                                    

ہر نماز بعد یَارحمٰنُ 100 مرتبہ پڑھنے سے سب محبت سے پیش آئینگے اور ان شاء ﷲ رب کی رحمت خوب ملے گی پڑھائی میں بھی دل لگے گا.. اور شوہر ناراض ہو تو ہر نماز بعد 7 بار یَاعَزِیزُ اور 7 بار یَا مُعِزُّ. پڑھ لینا چاہیے..

رزق میں برکت کا وظیفہ

مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب '' ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت '' کے صفحہ 128پر ہے: ایک صحابی (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ) خدمت ِاقدس (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) میں حاضر ہوئے اور عرض کی: دنیا نے مجھ سے پیٹھ پھیر لی۔ فرمایا: کیا وہ تسبیح تمہیں یاد نہیں جو تسبیح ہے ملائکہ کی اور جس کی برکت سے روزی دی جاتی ہے۔ خلقِ دنیا آئے گی تیرے پاس ذلیل و خوار ہوکر، طلوعِ فجر کے ساتھ سوبار کہا کر '' سُبْحٰنَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحٰنَ اللہِ الْعَظِیْمِ وَ بِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُ اللہ '' اُن صحابیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو سات دن گزرے تھے کہ خدمت ِ اقدس میں حاضر ہوکر عرض کی: '' حضور! دنیا میرے پاس اس کثرت سے آئی، میں حیران ہوں کہاں اٹھاؤں کہاں رکھوں!'' (لسان المیزان، حرف العین، ۴/۳۰۴، حدیث: ۵۱۰۰، زرقانی علی المواہب، ذکر طبہ صلی اللہ علیہ وسلم من داء الفقر، ۹/۴۲۸واللفظ لہ)

باخدا جو روزانہ فجر میں پڑھے خوب برکت ہو.. ان شاء ﷲ

حضرت سیدُنا سَہَلْ بن سَعَدساعِدی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضورِ اَقْدَس، شفیعِ روز ِمَحْشَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم کی خدمتِ بابَرَکت میں حاضر ہوکر اپنی غُربت اور تنگ دستی کی شکایت کی۔ نبیٔ کریم صَلَّی اَلــلّــهُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم نےارشاد فرمایا: جب تم اپنے گھر میں داخل ہوتو سلام کرو اگرچہ کوئی بھی نہ ہو، پھر مجھ پر سلام بھیجو اور ایک بار قُلْ ھُوَﷲ احد شریف پڑھو۔ اس شخص نے ایسا ہی کیا توﷲ تعالٰی نے اسے اتنا مالدار کردیا کہ اس نے اپنے ہمسایوں اور رشتے داروں میں بھی تقسیم کرنا شروع کر دیا۔

(القول البدیع، الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ علی رسول اللہ الخ، ص۲۷۳ )

آج جزیلہ وظائف پڑھ رہی تھی..اس نے ان سب احادیث و وظائف کو لکھا اور سوچنے لگی عبد العزیز بھائی ناراض ہیں.. پھر بھائی بولنے پر خود کو ڈانٹا..

لیکن بھائی بولنے میں حرج کیا ہے وہ اتنے بڑے ہیں..

لیکن انکو نہیں پسند تو نہیں بولونگی..

تبھی خادمہ نے آکر آواز دی کہ آفس میں بلایا جارہا ہے..

اس نے ڈرتے ڈرتے..آفس کے دروازے پر کھڑے ہوکر اجازت چاہی..

جی جزیلہ آئیے..

بیٹا شادی ہوئی ہے نہ آپکی..

جی نکاح.. از نے ڈرتے ہوئے کہا..

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now