Aafiyat Ki Dua

826 63 45
                                    

گھما کر پڑنے والے تھپڑ نے فھیم کے چودہ طبق روشن کردئیے تھے..

اس نے غصے میں اسے گھورا ضبط سے مٹھی بھینچی کالے کورٹ کے نیچے سفید شرٹ اس پر خوبصورت چہرے پر کالی غصے میں بھری آنکھیں ایک پل کو علیقہ کو ڈرا گئی تھی..

اس نے آہستہ سے اسکا ہاتھ چھوڑا اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا باہر نکل گیا..

ہہہہ بڑا آیا شادی کرنے والا ذرا جو تمیز ہو اس نے بات کو آئی گئی کی اور ناول اٹھا کر پڑھنے لگی.ارے ادیبہ اتنی سیدھی ہو تم اس نے پڑھتے ہوئے سوچا اسے تلبیہ کا کردار پسند تھا جو اسکی طرح تھی..
اور پاس پڑی چاکلیٹ کو اٹھا کر کھانے لگی..

______________________________________________

تم پاگل ہو جب اس لڑکی نے رشتے کے لئیے منع کردیا ہے پھر بھی پیچھے پڑے ہو اسکی ماں نے کچھ سنجیدہ لہجے میں کہا..

میں مانتی ہوں فھیم یہ خود میری دیرینہ خواہش ہے کہ جلد از جلد تم شادی کرلو مگر ایک ایسی لڑکی جو تمہیں ریجیکٹ کرے..انہوں نے اسے سمجھانا چاہا..

ارے بیگم کرنے دو شادی،، اس کے بعد سب ٹھیک ہو جائیگا.. انکے شوہر نے بیٹے کا فل سپورٹ کیا..

آپ جانے دیں آپکو کیا پتا آج کل کی لڑکیوں کا.

ویسے ہے کون ابکی ماں باپ دونوں نے ایک ساتھ پوچھا..

علیقہ حسنین...

کیا.. دونوں نے ایک ساتھ چیخا..

جی..

وہ اتنی شریف ہے ضرور اس گدھے نے کچھ کہا ہوگا..

باپ کی بے رخی دیکھ کر اسنے بیچارگی سا منھ بناتے سپورٹ کی نظر سے ماں کو دیکھا..

ہہہ.. صحیح کہہ رہے ہیں تمہارے باپ ضرور جلال کا جلوہ دکھایا ہوگا..

یاﷲ امی آپ ابھی سے بہو والی ہوگئیں.. اس نے بےچارگی سے شکل بنائی..

میں کچھ کرتا ہوں یار..عابد صاحب نے اسکا کندھا تھپتھپا کر حوصلہ دیا..

میں تو پریشان تھی نہ جانے کون ہوگی اب جلد از جلد آپ معاملے کو نپٹائے..

ارے اس گدھے کو دیکھو پہلے ہی بات کرچکا ہے اپنی نہ ہونے والی بیوی کے باپ سے انہوں نے مزہ لیتے ہوئے کہا..

توبہ پپا ایسا مت کہے...

ٹھیک ہے میں بات کرتا ہوں حسنین سے..
ثالثہ ذرا چائے بھجواؤ
جی اور ہاں آپ کو اپنے بڑے بیٹے کا خیال ہے وہ کب آئیگا..

ہمم بس دو سال اور ہے اسکے کورس میں ان شاء ﷲ پھر جلد ہی آجائیگا....
میں چھٹیوں کی بات کررہی ہوں.. انہوں نے کچھ تیز لہجے میں کہا..

ہاہاہا ہا ارے بابا آجائیگا نیکسٹ منتھ..

شکر ہے انہوں نے کہا اور خوبصورت فرنشڈ کچن کی جانب بڑھ گئیں..

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now