❤️Muafi❤️

674 47 34
                                    


بیٹا مجھے سچ میں تمہارے تعلق سے علم نہیں تھا آئم سوری..

کوئی بات نہیں پاپا.. وہ بمشکل مسکرا کر ان کے گلے لگ گئی..

تو میری بہن کے لئیے یہ رشتہ مجھے سوچ سمجھ کہ کرنا پڑیگا کہ لڑکا کیسا ہے.. عبد العزیز کی بات پر شھیم نے گھورا جبکہ باقی سب قہقہہ گونجا..

حسنین صاحب خوش تھے کہ عبد العزیز نے اسے اپنی بہن مان لیا..

وہاں سے سب کھانا کھا کے رخصت ہوئے تھے نویرا بیگم شرمندہ شرمندہ سی سب سے مل رہی تھیں..

ثالثہ آنٹی آپ سب گھر چلیں عبد العزیز نے انکی طرف دیکھ کر کہا حسنین صاحب کو وہ فراموش کر چکا تھا..

انہوں نے پھیکی مسکراہٹ کے ساتھ کار کی جانب قدم بڑھائے اور نکل گئے..

بیٹا حسنین کو بھی بلا لیتے وہ بہت ٹوٹ چکا ہے..یہاں کہاں جائیگا
اب کی شھیم کے والد نے اسکے کندھے پہ ہاتھ رکھ کر کہا.. جبکہ اس نے ہونٹ بھینچ کر کار اسٹارٹ کردی..

گھر میں فہمیدہ بیگم سب کا بالخصوص داماد کا شدت سے انتظار کررہی تھیں سب سے مل کر انہیں بہت اچھا لگا..

جبکہ علیقہ نے جب سے کاظمہ کے تعلق سے سنا تھا اس سے ملنے کے لئیے بے قرار تھی..

ہائے کہاں ایک بہن کی خواہش تھی اب تو دو دو ہیں عبد العزیز نے علیقہ سے کہا..
ہمم بلکل وہ بھی اتنی پیاری..

ہاں مگر چھوٹی والی زیادہ پیاری ہے..
واٹ اس نے عبد العزیز کو مکا جڑا اور سامنے بیٹھے فہیم نے اسے گھورا..بھلا شوہر کی کوئی عزت ہی نہیں..

__________________________________________________

افسوس نہ بیٹا خوش رہا نہ بیوی نہ ایک دوسری بیٹی میں نے کسی کو خوشی نہیں دی آہ کاش گزرے پل مل جاتے..

(کبھی کبھی انسان پر ایسا لمحہ آتا ہے آگہی کا لمحہ مگر اس لمحہ خود کو نقصان پہنچانا عقلمندی نہیں محض حماقت ہے.. اپنے نقصان کی تلافی کا اطمینان سے حل نکالا جائے.. مگر یہ نفس اور شیطان)

ان پر بھی یہی لمحہ گزر رہا تھا وہ اپنے آپ کو سب کا مجرم سمجھ رہے تھے..

فہمیدہ عبد العزيز کاظمہ علیقہ آئی رئیلی لو یو..وہ دیوانہ وار گاڑی چلا رہے تھے.. عبد العزیز کو دیکھتے تو سینے سے لگانے کا دل کرتا مگر اسکی سرد مزاجی انہیں آگے بڑھنے نہیں دیتی..

اچانک ایک درخت سے انکی کار ٹکرائی اور وہ بری طرح ٹکر کھا کر ونہی گر گئے..

ابھی سب بات کررہے تھے کہ فہیم کا موبائل بجا..

کیا.. ویٹ ایڈریس بتادی‍..
کیا ہوا.. کچھ نہیں میں آیا..

فہیم بھاگتا ہوا مین روڈ کے قریبی علاقے میں پہنچا حسنین صاحب کی کار درخت سے ٹکرائی تھی..

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now