Bhai Bahen

728 61 54
                                    

ابو میں دو دن کے لئیے ممبئی جانا چاہتی ہوں..؟
علیقہ نے کچھ ہمت کرتے ہوئے پوچھا..

ممبئی؟ مگر کیوں بیٹا..

پاپا وہ مما کے پاس جانا ہے..
کیا وہ اپنی جگہ سے کھڑے ہو چکے تھے،، فائل کے پیپر بکھر چکے تھے اور وہ متحیر سے علیقہ کو تک رہے تھے..

تم کو تم کو کہاں ملی وہ..انکے لہجے میں خوشی کے ساتھ لڑکھڑاہٹ بھی تھی..

پاپا ابھی ملی نہیں ہوں بس عبد العزیز سے بات ہوئی ہے بتاتے وقت آنکھوں میں خوشی کے آنسؤ تیر رہے تھے..

عزیز.. عبد العزیز کیا کہا عبد العزیز انہوں نے دھیرے سے کہا پھر تیزی سے کہہ کر اسکا ہاتھ تھام گئے بیٹا میں بھی چلونگا.. انہوں نے بچوں کی سی خوشی سا کہا..

نہیں پاپا.. وہ عزیز نے.... آپ سے ملنے کو منع کیا ہے... اس نے آنکھ بند کرکے ایک بار ہی بتا دیا وہ کئی مرتبہ اسے سمجھا چکی تھی مگر اس نے سختی سے کہا تھا کہ وہ حسنین سے نہیں. ملنا چاہتا..

ہاں..بیٹا میں اسی لائق ہوں انہوں نے شکستہ لہجے میں کہا اور قریبی چئیر ہر براجمان ہوگئے..

ہاں بیٹا میں نے اسے خوشیوں سے محروم رکھا باپ کی خوشی جو ہر بیٹا چاہتا ہے.. انہوں نے آنکھ میں آئے آنسوؤں کو پونچھا اور پھر جیسے یاد آنے پر کہا..

وہ کہاں ملا بیٹا..

پاپا فہیم کے بھائی کے دوست ہیں..

اچھا..تم نے میرا دل خوش کردیا بچہ..

بیٹا اسے یہاں بُلوا لو..

جی پاپا.. مگر شاید وہ ہاٹل بک کرینگے..

نہیں بیٹا میں ایسا ہونے نہیں دونگا ان شاء ﷲ.. ویٹ انہوں نے نمبر ملایا اور کچھ بات کرنے لگے..

جی جب بھی عبدالعزیز نام سے بک ہو مجھے بتائیے گا..

اوکے.. انہوں نے کہہ کر فون رکھا تھا..

__________________________________________________

ایک ہفتہ یونہی گزرا تھا اور آج وہ دبئی ائرپورٹ پر کھڑا تھا اس نے ارد گرد نظر دوڑائی اس نے برج العرب ہاٹل بک کی تھی جو کہ کافی مہنگی تھی مگر چونکہ اسے اپنے باپ کو بتانا تھا کہ وہ ان کے بنا بھی سب کرسکتا ہے انکے بغیر بھی وہ مہنگی چیزیں افورڈ کرسکتا ہے.. اس نے جب سے سنا تھا کہ اسکے والد کو مہنگی چیزیں بہت پسند تھی اور وہ اسکی ماں کو کسی نہ کسی بہانے انکے پہناوے اور ہائی لیول میں مُوو نہ کرنے کو ایشو بناتے.. اور ڈانٹتے.. اسنے طنزیہ ہنسی چہرے پر لائی اور اپنا چشمہ نیچے کرکے وہ ٹیکسی کی جانب بڑھ گیا..وہ بتانا چاہتا تھا انکی جاہل بیوی نے بیٹے کو اپنے پیروں ہر کھڑا کرنا سکھایا ہے..

عبد العزیز رضوی..؟ ڈرائیور نے مودب انداز میں کہا..

یس آپ کون؟

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now