باب نمبر:١٣

913 54 15
                                    

”آفان کیا ہوا ہے صبح سے پریشان لگ رہے ہو؟“

آفان جو کب سے صوفے پر پریشان سا بیٹھا تھا ہانی نے جب اسکے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھا تو وہ اس کی طرف طرف متوجہ ہوا۔

”ہمم۔۔۔کیا ہوا۔۔۔کیا کہہ رہی ہو؟“

”مجھے تو کچھ نہیں ہوا۔تمہیں کیا ہوا ہے؟“

”کچھ نہیں ہانی۔۔۔۔دل بہت گھبرا رہا ہے۔۔۔ثانیہ اور واجد بہت یاد آرہے ہیں آج۔۔۔اور محمد بھی۔“

ہانی کی آنکھوں میں نمی ابھری۔وہ دونوں بہن بھائی بہت محبت کرتے تھے ایک دوسرے سے لیکن حالات نے کیا کروا دیا ان دونوں سے۔

”آفان پریشان نہ ہو۔۔۔إن شاءالله۔۔سب ٹھیک ہو گا تم ان دونوں کے لیئے دعا کیا کرو۔“

”ہمم۔۔۔اچھا۔امانہ کیا کر رہی ہے؟“

”کچھ نہیں ابھی کھانا کِھلا کر سلایا ہے۔“

”ٹھیک۔“
_____________

چوہدری یاور نڈھال سے بینچ پر بیٹھے تھے۔۔۔ڈرائیور نے انکو بتا دیا تھا کہ وہ محمد کو اسکی حویلی چھوڑ کر آئے ہیں۔ہسپتال کے معملات حل کرنے کے بعد وہ ثانیہ کی ڈیتھ باڈی کو اسکے گھر لے کر جانے والے تھے۔امّاں بھی بیٹی اور داماد کے دکھ سے ہسپتال میں تھیں۔انکا بی۔پی بہت لو ہوگیا تھا۔آفان کا خیال آنے پر انہوں نے اسکو فون کرنے کا سوچا۔
ان کے پاس اسکا نمبر تھا۔۔۔انہوں نے اسکو اپنے نمبر سے کال کی۔

دوسری ہی بیل پر فون اٹھا لیا گیا تھا۔

”اسلام علیکم۔بابا۔کیسے ہیں آپ۔آج پورے آٹھ سال بعد ہم بات کر رہے ہیں بابا۔“آفان جو صبح سے پریشان تھا۔بابا کی کال پر خوش ہوگیا لیکن جو خبر اسکو ملنے والی تھی اس کو سننے سے پہلے وہ خود مرنا چاہتا۔

”وعلیکم سلام۔“بابا کی بھیگی آواز سن کر وہ پریشان ہوا۔

”خیریت بابا؟“

”آفان۔۔۔واجد۔۔۔واجد اور ثانیہ نہیں رہے۔“

اور آفان کو لگا جیسے ساتوں آسمان اس پر ایک ساتھ آگریں ہو۔فون اسکے ہاتھ سے گر گیا۔ثانیہ کیسے جا سکتی ہے بھلا اسکو کون بتاتا جس کا وقت آجائے وہ چلا جاتا ہے۔

آنسو بےاختیار اسکی آنکھوں سے رواں ہو گئے۔اسکو لگا ثانیہ کی نہیں اسکی اپنی جان نکل رہی ہو۔اگر ثانیہ جا سکتی ہے تو وہ کیوں ابھی تک ذندہ تھا۔۔۔ثانیہ کے لیئے کچھ بھی ایسا قبول کرنا مشکل نہیں ناممکن بھی تھا۔وہ ہمیشہ مان رکھنے والی چلی گئی تھی۔

ہانی جو کمرے میں داخل ہو رہی تھی آفان کو دیکھ کر فورا اسکے پاس گئی۔

”کیا ہوا آفان۔۔۔رو کیوں رہے ہو؟“

آفان اس کو خالی خالی نظروں سے دیکھنے لگا۔۔۔پھر آنسو ابل ابل کر اسکی آنکھوں سے نکلنے لگے۔ہانی نے آفان کو اپنے ساتھ لگایا۔

سزاءِوصل(مکمل)Where stories live. Discover now