صیاد
باب نمبر 25
"Don't despair over the events of the past, for none of the event of duniya were ever meant to remain."
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"کیا کر رہے ہیں احتشام چچا؟" انہیں ایل سی ڈی سے الجھتے دیکھ کر الہان نے سوال کیا۔ وہ چاروں لاؤنج میں جمع تھے۔
"تمہاری چوتھی سالگرہ کی مووی لگا رہا ہوں۔۔۔ بس لگ گئی ہے۔" وہ اب اس کے مقابل رکھے صوفے پر آبیٹھے تھے۔
"اس برتھ ڈے پارٹی کی مووی بھی بنائی گئی تھی؟ میں ںے تو بس تصویریں ہی دیکھیں ہیں۔" وہ تعجب سے سکرین کو دیکھتے ہوئے بولا جہاں مووی سٹارٹ ہونے کو تھی۔
"تم سے مووی چھپا کر رکھی گئی تھی تاکہ تم اس میں سے ہارون کی آواز نہ سن پاؤ۔" احتشام نے وضاحت دی تو الہان کا سر پیٹنے کو دل کیا۔
"حد ہے بھئی" وہ بس اتنا ہی کہہ پایا تھا۔ مووی شروع ہو چکی تھی اور وہ سب اب پوری طرح سے اس کی جانب متوجہ تھے۔
"احتشام چچا! آپ تو بڑے ہینڈسم ہوا کرتے تھے۔" کیمرہ مین نے جونہی بلیک ڈنر سوٹ میں ملبوس احتشام پر فوکس کیا حجر توصیفی اںداز میں بول اٹھی۔
"بس کبھی غرور نہیں کیا" وہ مسکراتے ہوئے بولے تو الہان اور ہارون نے فوراً طنز بھری نگاہوں سے اس ان کی جانب دیکھا یوں جیسے کہہ رہے ہوں کہ 'غرور کرنے والا چہرہ تھا بھی نہیں آپ کا'۔ احتشام چچا نے ان کی نگاہوں کو بھرپور طریقے سے نظر انداز کیا۔
"میں کہاں ہوں؟" ویڈیو میں اپنی غیرموجودگی محسوس کرکے حجر ںے سوال کیا۔
"وہ رہیں آپ" احتشام چچا ںے سکرین کے اس حصے کی جانب اشارہ کیا جہاں سے ویڈیو میں بلیک ڈنر سوٹ میں ملبوس الہان بمشکل گولڈن فراک میں ملبوس حجر کو دوںوں ہاتھوں سے سنبھالے چلا آ رہا تھا۔ وہ منظر اتنا خوبصورت تھا کہ بےساختہ اس کے لبوں پر مسکراہٹ بکھری۔ اس سے کچھ فاصلے پر بیٹھے الہان کے تاثرات اس سے کچھ مختلف نہ تھے۔ اس منظر کے کچھ دیر بعد ہی گھر کی خواتین ہال میں تشریف فرماں ہوئی تھیں اور اب ساری فیملی گول دائرے کی شکل میں کھڑی تھی۔
"آپ کے پیرنٹس کا کپل بہت پیارا تھا۔" حجر کی نظر ساتھ کھڑے مرتضی اور فرخ پر پڑی تو وہ الہان کی جانب دیکھتے ہوئے توصیفی انداز میں بولی۔
"پھپھو اور ہارون چچا بھی ایک ساتھ بہت اچھے لگتے تھے۔" الہان بولا تو ہارون دل گرفتگی سے مسکرائے۔۔۔۔ انہیں شاید آنیہ یاد آئی تھی۔ وہ اور احتشام چچا دونوں اپنے ہنستے مسکراتے خاندان کو دیکھ اب کچھ افسردہ دکھائی دے رہے تھے۔
"کیا باتیں ہو رہی تھیں اس وقت؟" ویڈیو میں آوازیں کلیئر نہیں تھی سو انہوں نے آواز بند کر رکھی تھی تبھی حجر نے ان سب کو باتیں کرتے دیکھ کر تجسس سے استفسار کیا۔
YOU ARE READING
Siad
Mystery / ThrillerSiad means hunter. It is thriller novel. It is about a girl live in norway and a pakistani boy. Read the novel to know how they came across each other.