آج پھر وہ لڑکا جوس والے کے پاس آیا تھا۔ کافی دنوں سے آرہا تھا اسے یہ جادوئی جوس پینے کی عادت ہوگئی تھی۔ ایک دن نہ پئیے تو اسے الجھن ہورہی تھی۔
اس نے جوس لیا اور مزے سے پیتا ہوا گھر کی جانب بڑھا۔ اس کی ماں اس کے بدلتے رنگوں پہ حیران تھی۔ انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کیا ہوتا جارہا ہے خضر کو اچھا خاصہ فرمانبردار بچہ تھا پڑھائی میں بھی ٹھیک تھا۔ لیکن کچھ دنوں سے وہ اس میں بہت سی تبدیلیاں نوٹ کر رہی تھی۔ بے وقت سونا کھانا نہ کھانا ہر بات پہ غصہ آجانا اس کی چڑچڑاہٹ بڑھتی جارہی تھی۔ وہ ڈر رہی تھی جس بات کا خدشہ ہے انہیں وہی بات نہ نکل آئے۔ اس کی ماں نے پورا کمرہ چیک کیا تھا۔ کہیں کوئی ایسی چیز نہ ملی تھی جو ان کے شک کو یقین میں بدلے۔ آج اس کی ماں نے اس کے ہاتھ میں جوس دیکھ کر اسے محسوس ہوا جو وہ اس کے کمرے میں ڈھونڈ رہی تھی وہ اس کے ھاتھ میں تھا۔ یقینًا اس جوس میں ہی کچھ تھا۔
"خضر یہ جوس کہاں سے لائے ہو تم؟"
اس کی ماں پوچھے بنا نہ رہ سکی۔
"ممی یہ وہ باہر انکل آتے ہیں۔ ان سے لیا میں نے بہت مزے کا ہے۔"
خضر جوس پیتے ہوئے بولا۔ تو اس کی ممی نے اس کے ہاتھ سے جوس لیا۔
"کتنی بار کہا ہے باہر کی چیزیں نہیں لیا کرو۔ تم پھر بیمار پڑجاتے ہو۔ سنتے کیوں نہیں بیٹا تم میری بات۔ میں تمہیں ابھی فریش جوس دیتی ہوں۔"
اس کی ماں نے اس سے جوس لیتے ہوئے کہا۔
"ممی مجھے یہی پینا ہے۔ مجھے دیں یہ جوس ممی مجھے یہ پسند ہے میں کوئی اور نہیں پیوں گا۔"
خضر نے ان کے ہاتھ سے جوس لینا چاہا لیکن اس کی ماں نے اسے دور کیا۔
"بیٹا میں فریش جوس دیتی ہوں آپ کو ابھی۔ کیوں آپ اتنے ضدی ہوگئے ہو آپ۔ میں نے منع کیا ہے نہ جب ایک بار آنے دو آپ کے بابا کو میں بتاؤں گی انہیں۔"
اس کی ماں نے اسے ڈانٹتے ہوئے کہا اور کچن میں چلی گئی۔ جوس کو فلحال اس نے پھینکا نہیں تھا۔ کچن میں آ کر اس نے موبائیل اٹھایا اور ایک نمبر ملانے لگی۔ دوسری بیل پہ ہی کال اٹھا لی گئی تھی۔
"اسلام و علیکم میں خضر کی ممی بول رہی۔ آپ نے کہا تھا نہ آپ کو شک ہے خضر کو کچھ لوگ ڈرگز دے رہے ہیں۔"
اس نے چھوٹتے ہی کہا۔
"والیکم اسلام۔ جی جی آپ کو کچھ ملا ہے کیا؟"
اسپیکر سے آواز ابھری۔
"جی وہ کچھ دنوں سے خضر کی حالت عجیب ہورہی تھی۔ جیسا آپ نے کہا تھا بلکل ویسے ہی ہوتا جارہا تھا۔ چڑچڑا ہوگیا ہے نہ کچھ کھاتا ہے نہ پڑھتا ہے سارا دن خاموش رہنے لگا ہے۔ سارا دن کہیں گم رہتا ہے اس کی آنکھیں دن بہ دن لال انگارہ ہوتی جارہی ہیں۔ میرا بیٹا پہلے کی طرح نہیں رہا۔ پلیز میری ہیلپ کریں میرے بچے کو ٹھیک کریں پلیز۔"
![](https://img.wattpad.com/cover/244189549-288-k567896.jpg)
YOU ARE READING
رازِ وحشت۔۔
Mystery / Thrillercrime novel ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جسے رات سے وہشت ہوتی تھی جو اپنی بہن کا بدلہ لہنے کے لئیے اس راہ پہ چل پڑا۔۔ اس کہانی میں جانیں گے آخر کیا ہے اس کا رازِ وحشت اس کہانی میں ہمارے معاشرے/ملک میں آج کل ہونے والے واقعات ہیں۔۔