last episode

344 27 6
                                    

Part 1


"کہاں مر گئے تھے سب؟ کیسے جاسکتی ہے وہ یہاں سے؟"

ٹائیگر صفدر پہ برس رہا تھا۔ صفدر سر جھکائے کھڑا تھا کیونکہ غلطی اس کی تھی۔

"بھا مجھے نہیں پتہ اس دن میں گھر پہ ہی تھا۔ بی بی کیسے نکلی مجھے نہیں سمجھ آرہا۔ چوکیدار اس وقت گیٹ پہ ہی موجود تھا بھا۔"

صفدر نے جھکے ہوئے سر کے ساتھ کہا۔

"چوکیدار کو تو دیکھ لوں گا میں۔ اور سب گارڈز کو فارغ کردو شہنواز جو ایک لڑکی کو سنبھال نہیں سکتے کل کو کسی اور کے سامنے بھی ڈھیر ہوجائیں گے۔"

ٹائیگر نے شہنواز سے کہا اور سامنے پڑی ٹیبل کو لات ماردی۔ جب اسے پتہ چلا نمل چلی گئی پہلی فلائیٹ سے واپس آیا تھا۔

"آرام سے ٹائیگر کیا ہوگیا ہے۔"

آوازیں سن کر شازینہ لاؤنج میں آتی ہوئی بولی۔

"آپی آپ سے کہا تھا میں نے اس کو اکیلا مت چھوڑنا۔ دیکھا آپ نے چلی گئی وہ آپی مجھے چھوڑ کر کیسے جاسکتی وہ۔"

ٹائیگر نے صوفے پہ بیٹھتے ہوئے کہا۔

"اسے جانا ہی تھا کب تک تم اسے اس طرح قید کرسکتے تھے؟"

شازینہ اس کے ساتھ بیٹھتی ہوئی بولی۔

"قید کہاں تھی وہ آپی۔ کب قید کیا تھا میں نے اسے۔"

ٹائیگر نے پاس پڑا شیشے کا نازک واس سامنے دیوار پہ دے مارا۔ نازک سا واس منٹوں میں کرچیوں میں تبدیل ہوگیا۔

"یہ قید ہی تو تھی۔ تمہیں لگ رہا تھا اسے اس کے گھر والوں سے دور رکھ کر اسے اپنی محبت کا یقین دلاؤگے تو وہ تمہارے ساتھ خوشی خوشی رہ لے گی؟ بھول ہے یہ تمہاری میری جان اسے دیکھا نہیں تھا تم نے وہ مرجھا گئی تھی۔ میری مانو اسے وقت دو اسے احساس ہوجائے گا تمہاری محبت کا۔"

شازینہ نے اس کے ہاتھ سے دوسرا واس لیتے ہوئے کہا جو وہ پھینکنے والا تھا۔

"کیسے بجو اسے کیسے احساس ہوگا؟ مجھے نہیں پتہ کچھ بجو میں اسے واپس لے آؤں گا اس کے لئیے چاہے مجھے کچھ بھی کرنا پڑے۔"

ٹائیگر نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے کہا۔ شازینہ نے اپنے بھائی کو دیکھا جس نے کئی سالوں بعد اسے بجو کہا تھا۔

"تم ایسا کچھ نہیں کرو گے۔ اسے کچھ وقت دو اگر تمہاری محبت میں صدق ہوئی تو اسے احساس ہوجائے گا اور وہ تمہارے پاس واپس ضرور آئے گی۔ تمہاری محبت کی طاقت اسے تمہارے پاس واپس لائے گی۔ تم نہیں جانتے میری جان محبت میں اپنا آپ منوانے کی بہت طاقت ہوتی ہے۔ اگر تمہاری محبت میں صدق ہے تو اسے تم سے کوئی دور نہیں کرسکتا اسے تمہارے سامنے گھٹنے ٹیکنے پہ مجبور کردے گی۔ بس شرط یہ ہے کہ تمہاری محبت سچی ہو۔"

رازِ وحشت۔۔Where stories live. Discover now