episode 2

475 25 4
                                    

دوسری قسط:

ٹائیگر جب سے اس لڑکی کو دیکھ کر آیا تھا اس کا دھیان اسی کی طرف تھا۔ اسے وہ لڑکا یاد آیا جو لڑکی کو گھور رہا تھا اس وقت ٹائیگر نے اسے کچھ نہ کہا۔۔ کیونکہ وہ اس لڑکی کی آنکھوں میں اپنے لئیے خوف دیکھ چکا تھا۔۔ اسے بہت برا لگا تھا لیکن وہ کچھ نہیں کر سکتا تھا یہ امیج اس نے خود بنائی تھی لوگوں کے سامنے۔۔ اس نے ایک کال ملائی اور اس لڑکے کو اٹھانے کا کہا اسنے اس لڑکے کی معلومات اسی وقت نکلوا لی تھی__

اب وہ سوچ رہا تھا اس لڑکی کو کیسے پایا جائے۔۔ پہلے اسے یہ کام آسان لگا تھا لیکن اب اسے پتہ چل گیا تھا کہ وہ انسپیکٹر ہادی کی بہن ہے۔۔ یہ نہیں تھا کہ وہ ہادی سے ڈرتا تھا لیکن اب یہ کام اسے تھوڑا مشکل لگ رہا تھا۔۔ اس کا دل کسی ضدی بچے کی طرح مچل رہا تھا اسے پھر سے دیکھنے کے لئیے کچھ سوچتا ہوا وہ اٹھا اور ٹیبل سے گاڑی کی چابی اٹھا کر باہر کی طرف بڑھا__

×××××××××××××××××××××

نمل نے جب سے ٹائیگر کو ہادی سے بات کرتے دیکھا تھا۔۔ اسے جب سے پتہ چلا تھا ہادی ہی ٹائیگر کا کیس دیکھ رہا تھا اسے عجیب ڈر لگ رہا تھا وہ ٹائیگر کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی تھی لیکن وہ جتنا جانتی تھی اسے ڈرانے کے لئیے کافی تھا۔۔ اسے بس اتنا پتہ تھا وہ بہت خطرناک ہے اور اس کا تعلق مافیا سے ہے۔۔ مافیا کیا ہے کس طرح کے کام کرتا ہے اسے نہیں پتہ تھا اسے پتہ چلتا بھی تو کیسے وہ تھی تو بیس سال کی۔۔ لیکن اس کے بھائی اور اس کے ماں باپ نے اسے بلکل کسی چھوٹی بچی کی طرح ہی ٹریٹ کیا تھا۔۔ اس کا بھائی ہادی اسے اپنی بیٹی کہتا ہے۔۔ اس کا کہنا ہے میری نمل میری بیٹی ہے۔۔ اس وجہ سے اس کے سامنے نہ تو کوئی مافیا کے بارے میں بات کرتا  تھا نہ ہی اس کے سامنے نیوز دیکھتا تھا۔۔ ٹائیگر کے بارے میں بھی اسے انٹرنیت سے پتہ چلا تھا۔۔ اور وہ اس سے تب سے ڈرتی تھی اسے اب اور بھی خوف محسوس ہو رہا تھا ٹائیگر سے۔۔

××××××××××××××××××××××××

ٹائیگر اپنی گاڑی ٹارچر ھاؤس کے آگے روکی اور گاڑی سے اتر کر اندر کی جانب بڑھا۔۔ جہاں وہی لڑکا رسیوں سے بندھا بیٹھا تھا ٹائیگر اس کے پاس آیا۔۔ اور اس کے سامنے رکھی کرسی پہ بیٹھ گیا وہ لڑکا اسے پہچان گیا تھا۔۔ اسے ریسٹورنٹ والا منظر یاد آیا اس کا حلق خشک ہونے لگا ٹائیگر نے اس کی حالت دیکھی اور پھر کرسی کو قریب کرتے ہوئے اس کو ٹھوڑی سے پکڑا گرفت اتنی سخت تھی وہ لڑکا کرہا اٹھا۔۔

"ہاں تو بتاؤ اس لڑکی کو کیوں دیکھ رہے تھے؟ تم جانتے ہو تم نے کسے دیکھا ہے؟ ٹائیگر بھا کی جانم کو اسے دیکھنے کا حق صرف مجھے ہے سمجھے۔۔" 

پتھریلے تعاثرات کے ساتھ وہ گویا ہوا۔۔ اور اسکی ایک آنکھ میں مکا رسید کیا وہ لڑھک کر دوسری طرف گرنے والا تھا جب ٹائئگر نے اسے پکڑا اور اسے مارتا گیا اس پہ جنون طاری ہوگیا تھا جیسے۔۔ مار مار کر جب وہ تھگ گیا تو اس نے اس کے ناخن ادھیڑنے شروع کئیے ٹارچر ھاؤس کی دیواریں اور وہاں موجود ہر چیز ہر انسان اس لڑکے کی چیخوں سے سہم گئے لیکن ایک ٹائئگر تھا جو بڑے سکون سے اس کی چیخیں سے لطف اٹھا رہا تھا ٹارچر ختم کر کے اس کی ایک آنکھ میں ایسڈ ڈال کر اپنے ایک گارڈ کو آواز لگائی جو فوراً حاظر ہوا۔۔

رازِ وحشت۔۔Unde poveștirile trăiesc. Descoperă acum