Part 1
"فاری کہاں ہے؟"
ٹائیگر نے گھر میں داخل ہوتے ہوئے کہا۔ فارینہ کی نرس نےاوپر کمرے کی طرف اشارہ کیا۔
"اوپر ہیں سر۔ انہوں نے خود کو بند کردیا ہے کمرے میں۔ ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔"
نرس نے اسے مزید تفصیل بتائی۔ ٹائیگر اوپر چلا گیا۔
"چھوٹی دروازہ کھولو پلیز۔ دیکھو بھائی آگئے ہیں فاری۔"
ٹائیگر نے دروازہ ناک کرتے ہوئے کہا۔ لیکن اسے معلوم تھا وہ دروازہ نہیں کھولے گی۔ اس نے جیب سے چابی نکال کر دروازہ کھولا۔ جہاں فارینہ گھٹڑی بنی بیٹھی کانپ تھی۔ نظریں غیر مرئی نقطے پہ ٹکائے بکھرے بالوں سے آنکھوں سے آنسوں تواتر بہہ رہے تھے۔ ٹائیگر کو دیکھ کر وہ خود میں مزید سمٹ گئی۔ اس کی یہ حالت دیکھ کر ٹائیگر کا دل کٹ رہا تھا۔ اس کا بس چلتا وہ اسے اس دنیا سے یہاں کے لوگوں سے چھپا لیتا۔
"ریلیکس گڑیا۔ میں ہوں تمہارا بھائی۔ ادھر دیکھو فاری میری طرف۔"
ٹائیگر اس کے پاس بیٹھتا ہوا بولا۔ فارینہ نے اس کی طرف دیکھا اس کے چہرے پہ ہاتھ پھیرنے لگی۔ جیسے تصدیق کر رہی ہو یہ واقعی اس کا بھائی ہے۔
"بھائی۔ بھائی مجھ بچا لیں۔(ہچکی) وہ آرہا ہے میرے پاس۔ پلیز مجھے بچا لیں۔ بھائی مجھے بہت گندا(ہچکی) لگ رہا ہے اپنا وجود۔ بھائی بابا۔ (ہچکی) انہوں نے یقین نہیں کیا مجھ پہ۔ بھائی میں بری نہیں ہوں میں نہیں بد کردار۔"
فارینہ روتے ہوئے کہہ رہی تھی۔ روتے ہوئے اس کی ہچکی بندھ گئی تھی۔
"ریلیکس گڑیا۔ میں ہوں نہ آپ کے ساتھ۔ دیکھو یہاں کوئی نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے تم بری نہیں ہو۔ تم بری ہو ہی نہیں سکتی میری فاری تو بہت معصوم ہے۔ بھائی ہے یہاں کہیں نہیں جارہا میں۔ تمہارے پاس ہوں۔"
ٹائیگر نے اسے خود میں بھینچتے ہوئے کہا۔ اس کی اپنی آنکھیں بھی نم تھیں۔ یہ حال وہ پچھلے پانچ سال سے دیکھتا آرہا تھا اس کا۔ دنیا کے لئیے فارینہ مرگئی تھی اس لئیے وہ اسے اپنے پرانے گھر جہاں ان کا بچپن گزرا تھا وہاں رکھا ہوا تھا۔ لیکن اب وہ اسے یہاں نہیں رکھ سکتا تھا۔ دنیا گئی بھاڑ میں وہ اسے لے جائے گا اپنے ساتھ۔ اپنے گھر جہاں وہ ہر وقت اس کی نظروں کے سامنے ہوگی۔
"میری جان بس اب آپ نے نہیں رونا۔ میرے ساتھ چلو گی؟ میرے گھر؟ بجو کے پاس؟"
ٹائیگر نے اس کے انسوں صاف کرتے ہوئے کہا۔ اس کے بال سنوارے اس سے پوچھ رہا تھا۔ بس اب بہت دور رکھلیا اسے خود سے۔
"وہاں وہ نہیں آئیں گے؟"
وہی خوف اس کی انکھوں میں بلکورے لینے لگا۔
"نہیں میری جان کوئی بھی میری پرنسس کے پاس نہیں آئے گا۔"
ٹائیگر نے اس کو اٹھاتے ہوئے کہا۔ اور نیچے لے آیا جہاں واجد ان کا منتظر تھا۔ واجد کو دیکھ کر فارینہ ٹائیگر کے پیچھے ہونے لگی۔
![](https://img.wattpad.com/cover/244189549-288-k567896.jpg)
YOU ARE READING
رازِ وحشت۔۔
Mystery / Thrillercrime novel ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جسے رات سے وہشت ہوتی تھی جو اپنی بہن کا بدلہ لہنے کے لئیے اس راہ پہ چل پڑا۔۔ اس کہانی میں جانیں گے آخر کیا ہے اس کا رازِ وحشت اس کہانی میں ہمارے معاشرے/ملک میں آج کل ہونے والے واقعات ہیں۔۔