Epi_ 5 of Novel Khushk pohl by Bella Bukhari😘

559 24 7
                                    

#ناول خشک پھول از بیلا بخاری

#قسط : 5

ساوری چھپلکیوں والی بات کی وجہ سے ابھی تک اپنی والدہ کی قید مطلب نگرانی میں پڑھ رہی تھی ۔۔

К сожалению, это изображение не соответствует нашим правилам. Чтобы продолжить публикацию, пожалуйста, удалите изображение или загрузите другое.

ساوری چھپلکیوں والی بات کی وجہ سے ابھی تک اپنی والدہ کی قید مطلب نگرانی میں پڑھ رہی تھی ۔۔

اف اللہ جی کیسے جان بچاوں آپ ہی اپنی معصوم سی ساوری کی مدد کریں والد بھی یہاں نہیں ۔۔۔
ارے ہاں والد ہی اب مجھے بچاسکتے ہیں ۔

فریدہ ۔۔۔۔
فریدہ ۔۔۔۔۔۔۔

میرا موبائل لے کر جلدی آو ۔۔۔

آپ دونوں ایسے کیا دیکھ رہی ہیں موبائل مانگا کوئی ٹی وی کا ریموٹ تو نہیں مانگا ویسے دادو آپ سے ایسی امید نہیں تھی حد ھے ایک چھوٹی سی بات پر آپ دونوں لیڈیز ہٹلر بن گئی ہیں ساوری بیچاری جائے بھی تو کہاں ۔۔۔۔

ساوری کی بات دادو کے دل کو لگتی ھے پر اسکی پڑھائی بھی تو اہم تھی تو وہ اپنے دل کو بروقت سنبھالتی ھیں ۔۔۔۔

یہ لیں چھوٹی بی بی ۔۔۔۔

فریدہ موبائل دیتے ہی چلی گئی تھی کیونکہ بڑی بی بی یعنی ساوری کی والدہ غصے میں تھیں۔۔۔۔

ساوری اپنے والد کو کال لگاتی ھے ۔۔۔

السلام و علیکم کیسے ہیں آپ والد جان۔۔۔۔؟

کب واپس آئیں  گے والد جان آپ جانتے ہیں  آپ کے پیچھے مجھ پر تو ظلم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں دونوں خواتین مجھ معصوم کے پیچھے پڑ گئی ہیں ۔۔۔۔

ساوری بیٹا پہلے سانس لو۔۔۔۔۔

اوکے والد جان لے لیا سانس ۔۔

گڈ گرل چلو  اب پانی پیو ۔۔۔۔

پی لیا پانی پر والد جو آگ میرے دماغ پر لگی ھے اس پانی سے نہیں بجھنے والی سارا دن کتابیں پڑھ کر اب آپ کیا چاھتے ہیں میں ہائپر بھی نا ہوں ۔ ۔

ریلکس بیٹا میں کل تک پہنچ جاوں گا پھر لیتا ہوں اپنی بیگم کی کلاس ۔۔۔

کیا مطلب کل ۔۔۔۔

والد آپ آج اور ابھی واپس آرہے ہیں  کیا پتا کل تک ساوری زندہ نا رہے ۔۔۔۔

ابھی اسکی بات پوری نہیں ہوئی تھی کہ اسکی والدہ زور سے اسکا نام لیتی ہیں اور پھر کمرے میں چلی جاتی ہیں  ۔۔۔۔

ناول خشک پھول⚘ از بیلا بخاری😍Место, где живут истории. Откройте их для себя