ناول :خشک پھول⚘
قسط: 1
رائیٹر: بیلا بخاری♥
اللہ جی پلیز میری مدد کریں دیکھیں ہم ڈیل کرتے ہیں اگر آج والا پیپر میرا اچھا ہوگیا ت۔۔تو ہاں یاد آیا تو وہ جو میرا فیورٹ ڈریس ھے ناں وہ میں فریدہ(ملازمہ ) کو دے دوں گی ۔۔
سچ میں چھوٹی بی بی۔۔۔۔
سوٹ کا نام سنتے ہی فریدہ کی چہکتی آواز گونجتی ھے ۔۔۔
دعا مانگتی پیاری سی لڑکی تنبہی نگاہوں سے اسے دیکھتی ھے ۔۔۔
فریدہ ۔۔۔۔۔
اگر تم نے میری دعا پر آمین کہنے کی بجائے کوئی بھی دوسرا لفظ منہ سے نکالا تو ڈیل کینسل سمجھنا ۔۔۔۔فریدہ جواب میں بتیسی کی نمائش کرتی ھے ۔۔۔۔
دیکھیں نا اللہ جی اب تو فریدہ بھی میری دعا پر آمین کہہ رہی ھے پلیز اپنی معصوم سی ساوری کی آج تھوڑی سی مدد کردیجئیے ناں بس آج والا پیپر اچھا ہوجائے م۔۔۔میں ۔۔۔
چھوٹی بی بی۔۔۔۔
اب بس بھی کریں مجھے اور بھی بہت کام کرنے ہیں آپ کی ڈیل تو لمبی ہوتی جارہی ھے ۔۔۔اف فریدہ مجال ھے جو تمہاری زبان کو آرام آئے ٹوک دیا ناں بھلا دعا مانگتے ہوئے کوئی بیچ میں بولتا ھے ۔۔۔
ہاں تو اللہ جی میری ڈیل میں تھوڑی تبدیلی آگئی ھے مجھے پتا ھے آپ میری مدد کریں گے اور پیپر بھی اچھا ہوگا تو میں نے جو اسے ڈریس دینے کا کہا تھا کیونکہ اس نے مجھے بیچ میں ٹوک دیا تھا اس وجہ سے میں اس شیطان لڑکی کو کچھ بھی نہیں دوں گی ۔۔۔
ک۔۔کیا آپ ایسا نہیں کرسکتیں چھوٹی بی بی 😭 فریدہ کی دکھ بھری فریاد آتی ھے ۔
میں ایسا ہی کروں گی جاو اب تمہیں دیر نہیں ہورہی فریدہ ۔۔۔
فریدہ بیچاری منہ لٹکائے باہر چلی جاتی ھے ۔۔۔
اللہ جی آپ کو تو پتا ھے ساوری سید ایسا نہیں کرسکتی یہ تو اسے تنگ کررہی تھی آپ بس میری ہیلپ کیجئیے گا باقی میں خود سنبھال لوں گی ۔۔۔
___ ___ ___ ___
سر ۔۔۔۔
ہمیں اس جگہ پر پہنچنا پڑے گا ۔۔۔ہم تمام اہلکاروں سے کہو ریڈی ہوکر اس جگہ پہنچے ہم اسی وقت ریڑ کریں گے ۔۔۔
ابھی وہ کچھ کہتا کہ تبھی کوئی نرم سا وجود اس نوجوان سے ٹکراتا ھے ۔۔۔
اف اللہ جی میری تو کمر ٹوٹ گئی اب میں کیسے پیپر دوں گی میں نے آپ سے مدد کرنے کا کہا تھا آپ نے تو اتنی ذیادہ مدد کردی اب تو چار ماہ پڑھائی سے چھٹی ۔۔۔۔
واٹ دا ہیل ۔۔۔
اجنبی آواز پر ساوری سید آنکھیں کھولتی ھے سامنے کھڑے شخص کی غصے سے گھورتی نگاہوں میں دیکھتے ہی وہ ہوش کی دنیا میں آتی ھے۔۔۔
![](https://img.wattpad.com/cover/264321993-288-k497241.jpg)
VOUS LISEZ
ناول خشک پھول⚘ از بیلا بخاری😍
Mystère / ThrillerDescription of my novel khushk pohl by Bella Bukhari 👇 یہ ایک ریونج بیسڈ + پولیسں ٹائپ ہیرو + وڈیرہ ٹائپ + فنی + سیڈ ناول ھے ۔۔۔ اس میں ایک ایسے لڑکے کی کہانی ھے جو اپنی گناہوں کی دلدل میں گھرا ہوا ھے جو ایک معصوم لڑکی کی زندگی تباہ کردیتا ھے ۔۔ اس...