Surprise Epi_ 🪶🔥🎊
ناول خشک پھول🥀 از بیلا بخاری💞قسط :13
لانگ ڈرائیو سے واپس آتے ہی اولڈ کپل اپنے روم میں چلے جاتے ہیں جبکہ عشارب کا ابھی سونے کا ارادہ نہیں تھا تو وہ بھی اپنی پیرنٹس کے روم میں جاتا ھے آخر پورا دن اسکے بابا نے اسے تنگ کیا تھا اسکا بھی تو حق بنتا تھا وہ اپنے پیارے سے بابا کا دل جلائے ۔۔۔
مما ۔۔۔
آواز میں اداسی گھولے وہ اپنی کیوٹ سی مما کے قدموں میں بیٹھتا ھے اسکی آواز سن کر وہ تڑپ کر اٹھتی ہیں ۔۔۔
کیا ہوا مما کی جان ۔۔۔
عشارب اپنی مما کا پیار بھرا لہجہ ماتھے پر انکا لمس محسوس کرکے مسکراتا ھے عشارب کے بابا جو سڈی روم سے باہر آتے ہیں اس آفت کے پہاڑ کو دیکھ کر غصے میں بولتے ہیں ۔۔۔
کچھ نہیں ہوا تمہارے ڈرامے باز بیٹے کو چپ کرکے لیٹو اور تم عشارب ابھی کے ابھی یہاں سے دفع ہوجاو ۔۔۔
ش۔۔۔شاہ آ۔۔۔آپ مجھے ا۔۔اور م۔میرے بیٹے کو ڈانٹ رہے ہیں اٹھو عشارب بس بہت ہوگیا ہم نہیں رہیں گے یہاں ۔۔
بات کے اختتام پر انکی ہچکی سن کر دونوں ہی گھبراتے پاس جاتے ہیں اسکی مما اپنے بیٹے کے گلے لگی بس روئے جارہی تھی ۔۔۔
یوسف شاہ بس بیوی کو روتا دیکھ رہے تھے ۔۔
اف مما آپ کو پتا تو ھے آپ کے پیار میں پاپا کسی شریک کو چاھے وہ آپ کا بیٹا ہی کیوں نا ہو برداشت نہیں کرپاتے اس لئیے ایسا کہا وہ مذاق کررہے تھے چلیں میری کیوٹ سی مما سمائل کریں تاکہ آپ کی جان مطلب شوہر کی جان واپس آئے ۔۔۔
وہ روتے ہوئے نظر اٹھا کر جب یوسف رضوی کو دیکھتی ہیں تو تڑپ کر انکے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیتی ہیں جس پر انکے چہرے کی سختی میں کچھ کمی آتی ھے ۔۔۔
عشارب میں ناراض ہوں ان سے دیکھو پورے پانچ منٹ ہوگئے ہیں انہوں نے منایا ہی نہیں ۔۔۔
ہاں تو آئی جی یوسف رضوی یہ میں اپنی پرنسز سے کیا سن رہا ہوں آپ کیسے انکی امید توڑ سکتے ہیں ۔۔۔
گستاخی معاف سسر جی ۔۔۔
عشارب کے بابا جل کر جواب دیتے ہیں تو دبی سی مسکراہٹ اپنی بیوی کے ہونٹوں پر دیکھ کر مطمئین ہو جاتے ہیں ۔۔۔
ایک شرط پر مناوں گا اگر منظور ھے تو بتائیں ۔۔۔
یہ کیا بات ہوئی ایک تو آپ نے میری پرنسز مما کو رولایا انہیں منانے کی بجائے شرط رکھی جارہی ھے واہ اٹھیں عشارب کی پرنسز اب آپ بلکل بھی اس کمرے میں نہیں رہیں گی ۔۔
ک۔۔۔کیوں میں کیوں ا۔۔اپنے شاہ سے دور جاوں اگر ایسا کیا تو وہ میری سوتن ک۔۔۔۔کے پاس چلے جائیں گے انہوں نے مجھے یہ دھمکی تمہارے آنے سے پہلے دی تھی ۔۔۔
ESTÁS LEYENDO
ناول خشک پھول⚘ از بیلا بخاری😍
Misterio / SuspensoDescription of my novel khushk pohl by Bella Bukhari 👇 یہ ایک ریونج بیسڈ + پولیسں ٹائپ ہیرو + وڈیرہ ٹائپ + فنی + سیڈ ناول ھے ۔۔۔ اس میں ایک ایسے لڑکے کی کہانی ھے جو اپنی گناہوں کی دلدل میں گھرا ہوا ھے جو ایک معصوم لڑکی کی زندگی تباہ کردیتا ھے ۔۔ اس...