#Revenge #Police hero # gangster based Romantic novel
#ناول _ خشک پھول از بیلا بخاری
#قسط__ 2
م۔۔میں کسی سے شادی نہیں کرسکتی ، اس نے کہا تھا م۔۔۔میں صرف اسکی ہوں ۔ اگر میں نے ای۔۔ایسا کیا تو وہ آپ کو م۔۔مار دے گا ۔ ڈیڈ آپ کو نہیں پتا و۔۔۔۔وہ ہر وقت م۔۔مجھے اردگرد د۔۔دیکھائی دیتا ھے اس کی آنکھیں بہت ڈراؤنی ہیں ج۔۔جب وہ دیکھتا ھے تو م۔۔میری سانسیں رک جاتی ہیں ۔۔۔
اس سے پہلے وہ اپنا وائس میسج اپنے ڈیڈ کو سینڈ کرتی کوئی اسکے ہاتھ سے موبائل چھینتا ھے اور دیوار پر مارتا ھے ۔۔۔
موبائل کرچیوں میں بٹ کر ادھر ادھر بکھر گیا تھا وہ اس لڑکی کا منہ دبوچتا ھے ۔۔۔
ا۔۔۔اب میں نے ک۔۔کیا کیا ھے آ۔۔۔آپ ن۔۔نے جیسے کہا تھا و۔۔ویسے ہی تو کررہی تھی ۔۔۔
نقاب پوش انسان جواب دینے کی بجائے واچ کی طرف اشارہ کرتا ھے ۔۔۔۔
جسکا مطلب تھا یہ ٹائم اسکا ھے جس میں اس لڑکی کو کسی سے بات کرنے کی اجازت نا تھی ۔
آج اسنے یہ غلطی کرکے اس کے سوئے ہوئے درندے کو جگا دیا تھا ۔۔۔
اٹھو ۔۔۔۔
پ۔۔۔پلیز مجھے معاف کردو م۔۔میں نے جان بوجھ کر نہیں کیا ۔۔
وہ لڑکی روتی ہوئی بیڈ سے نیچے اترتی ھے۔۔
میرے پاس آو ۔۔۔۔
اسکے حکم پر لڑکھراتی ہوئی وہ اسکے پاس جاتی ھے ۔۔۔
وہ اسکا رخ پھیر کر اسکے بازو انتہائی بےدردی سے کمر کے پیچھے کرکے سختی سے باندھتا ھے تو وہ درد برداشت کرنے کی کوشش میں ہونٹوں کو سختی سے جکڑتی ھے تاکہ کوئی سسکی نا نکلے ورنہ وہ اسکی زبان کاٹنے میں دیر نہیں کرتا ۔۔۔
جیکٹ پہنانے کے بعد وہ اسے گھسیٹتے ہوئے لے جارہا تھا وہ بنا خوف کے آگے بڑھتا جارہا تھا جبکہ وہ ڈری سہمی سی لڑکی جوکہ اپنے شکار کے سامنے بلکل ہرن کے بچے کی طرح لگ رہی تھی آس پاس دیکھ رہی تھی کہ کہیں اسکے ڈیڈ اور مام نا دیکھ لیں ۔۔۔۔
ولا سے نکلنے کے بعد وہ اسے اپنے ساتھ پیچھے ہیوی بائک پر بیٹھاتا ھے تو بندھے ہاتھوں کے ساتھ اسے اپنی موت واضح نظر آرہی تھی اسکا سر لڑھک کر اسکے اوپر گرتا ھے وہ پراسرار سی مسکراہٹ کے ساتھ اسکے بے ہوش وجود کو اٹھا کر وہی سڑک پر لیٹاتا ھے ۔۔۔
بے ہوش ہوگئی تھی تو کیا ہوا سزا تو ہر حال میں دینی تھی تو ایسے ہی سہی ۔۔۔۔
لندن کے قدرے سنسان علاقے میں وہ لڑکی جسکی ہلکی سی خراش پر اسکے باپ کی جان پر بن آتی تھی آج وہی لڑکی اپنے باپ کے ولا کے سامنے ٹھرٹھراتی سردی میں سڑک پر پڑی ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہی تھی۔
ВЫ ЧИТАЕТЕ
ناول خشک پھول⚘ از بیلا بخاری😍
Детектив / ТриллерDescription of my novel khushk pohl by Bella Bukhari 👇 یہ ایک ریونج بیسڈ + پولیسں ٹائپ ہیرو + وڈیرہ ٹائپ + فنی + سیڈ ناول ھے ۔۔۔ اس میں ایک ایسے لڑکے کی کہانی ھے جو اپنی گناہوں کی دلدل میں گھرا ہوا ھے جو ایک معصوم لڑکی کی زندگی تباہ کردیتا ھے ۔۔ اس...