Revenge based,Police hero type,gangster based lovey dovey novel.
ناول خشک پھول از بیلا بخاری😍
قسط: 9#Novelkhushkpohlbybellabukhari
ساوری اب تم مجھے غصہ دلا رہی ہو بیٹھو ورنہ ان تینوں لڑکوں کا حال تو تم نے سنا ہی ہوگا تمہیں میری بات نا ماننے کی سزا ان سے بھی بہت بری دوں گا ۔۔۔
ن۔۔نہیں آ۔۔آپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتے اس سے پہلے آپ کو ہارون شاہ سے ٹکرانا ہوگا اس لئیے آپ سوچ سمجھ کر بولیں ساوری سید کوئی معمولی لڑکی نہیں ھے ۔۔۔
عشارب شاہ رضوی تو اپنے سسر کا نام سن کر بہت خوش ہوگیا تھا ساوری نے انجانے میں ہی سہی اسکی مدد کردی تھی ۔۔۔
اب تم نے میری مدد کی ھے تو یہ عشارب شاہ رضوی کا فرض بنتا ھے کہ تمہاری نا صرف مدد کروں گا بلکہ ڈیٹا ٹرانسفر تمہارے دماغ سے پیپر تک منتقل کروادوں گا۔۔۔
ہیں لگتا ھے ان کا دماغ کھسک گیا ھے خیر مجھے کیا چل ساوری اب تو مدد کرنے کا کہہ دیا ھے تو اس جھوٹے پولیس والے کی ذہانت دیکھتے ہیں ۔۔۔
ساوری اسی سٹیج والی سیٹ پر سیریس ہوکر بیٹھ جاتی ھے کیونکہ شکار خود ہی جال میں پھنس گیا تھا بس دانہ ڈالنا باقی تھا ۔۔۔۔
آپ مکر جائیں گے اور میرا جو ڈیٹا اتنی ٹینشن کی وجہ سے ریموو ہوگیا تھا اسے کیسے واپس لائیں گے اور میں آپ پر کیسے یقین کرلوں کہ آپ میری مدد کریں گےجو مجھے فیل کروانے والے تھے ۔۔۔
پہلے تم وعدہ کرو کہ میری اپنے اللہ جی سے شکایت نہیں لگاو گی اور دعا مانگو ابھی کہ مجھے میری پسند کی لڑکی مل جائے تو تمہارا سارا پیپر میں خود حل کروادوں گا ۔۔۔۔
ساوری کی تو جیسے حیرت سے آنکھیں پوری کھل گئی تھیں یہ انسان پیپیر کروائے گا مجھے یعنی ساوری سید کو۔۔۔
پہلے پیپر حل کراوئیں مجھے دیکھنا ھے آپ کتنے پانی میں ہیں جو مجھے نالائقی کا طعنہ دے رہے تھے ۔۔۔
ایسی بات ھے تو پھر کھولو پیپر اور خود حل کرو ۔۔۔
اف مذاق کررہی تھی مانگ رہی ہوں دعا ویسے میں کوئی پیرنی نہیں ہوں جو ہر ایرے غیرے کے لئیے مفت میں دعا مانگتی پھروں ہونہہ ۔۔۔۔
بلند آواز میں دعا مانگنا تاکہ مجھے پتا چلے تم کوئی بددعا تو نہیں دے رہی ارے یار پولیس والا ہوں شک کرنا میرا فرض ھے۔
اللہ جی یہ جو سامنے نقلی استاد بیٹھے ہیں انکی جو پسند ھے ویسی لڑکی انکے نصیب میں تب تک نا لکھے جب تک ساوری پاس نا ہوجائے آپ کی اور میری ڈیل ہوگئی میں اپنے دو نہیں تین ہاں پورے تین ڈیزائنر ڈریس فریدہ کو دے دوں گی ۔۔۔
(آمین )
تم بہت بڑی چیٹر ہو خیر اس بات کا بدلہ لوں گا چلو اب لکھو ۔۔۔۔
BINABASA MO ANG
ناول خشک پھول⚘ از بیلا بخاری😍
Mystery / ThrillerDescription of my novel khushk pohl by Bella Bukhari 👇 یہ ایک ریونج بیسڈ + پولیسں ٹائپ ہیرو + وڈیرہ ٹائپ + فنی + سیڈ ناول ھے ۔۔۔ اس میں ایک ایسے لڑکے کی کہانی ھے جو اپنی گناہوں کی دلدل میں گھرا ہوا ھے جو ایک معصوم لڑکی کی زندگی تباہ کردیتا ھے ۔۔ اس...