Novel Khushk pohl by Bella Bukhari epi_ 7

530 37 13
                                    

#KhushkpohlbyBellaBukhari

#ناول خشک پھول از بیلا بخاری ❤

قسط : 7

نقاب پوش  اسکے لئیے ڈور اوپن کرتا ھے سبدگل حیران ہوکر اسکی آنکھوں کی طرف دیکھتی ھے جہاں وہ اسے بیٹھنے کا اشارہ کرتا ھے اسکے بیٹھتے ہی بلیک  اوڈی ہوا سے باتیں کرنے لگتی ھے ۔۔

سبدگل کو چونکہ ہائی سپیڈ سے ڈر لگتا تھا وہ نقاب پوش کے ہاتھ سے الجھی اپنی انگلیوں سے دباو ڈالتی ھے ۔

م۔۔مجھے ڈ۔۔۔ڈر لگ رہا ھے پلیز سپیڈ نارمل کریں ۔۔۔

وہ نارمل سپیڈ کرتا ھے اور اسے  پانی دیتا ھے۔۔۔

سبدگل تو جیسے برسوں سے پیاسی تھی وہ ایک ہی گھونٹ میں پانی ختم کرتی ھے وہ لمبے لمبے سانس لے رہی تھی جیسے لمبی مسافت طے کرکے آئی ہو ۔۔۔

نقاب پوش اسکا سر اپنے کاندھے پر رکھتا ھے آج تو اسے جھٹکے پہ جھٹکے لگ رہے تھے نقاب پوش کا نرم انداز اسے مطمئین کررہا تھا وہی اسکی اگلی بات اسے آسمان سے زمین پر لاکر پٹختی ھے۔۔۔

"ڈیڈ کی پرنسز ویسے تمہیں آخری بار مرتے ہوئے انسان سے مل کر آنا چاھیے تھا "

اسکی بات پر وہ تڑپ کر دور ہونے والی تھی وارننگ سن کر وہی جم جاتی ھے۔

Dont move my dry flower....

اگر تمہارا سر  میرے کاندھے سے ہٹا تو تمہاری کیوٹ سی موم  بھی بے موت ماری جائے گی ۔۔۔

م۔۔میں نے س۔۔سوری تو کیا تھا آپ ایسا نا کریں میں آپ سے بھیک مانگتی ہوں موم ڈیڈ کا پیچھا چھوڑ دیں ب۔۔بدلے میں آپ ج۔۔جو چاھے گے و۔۔ویسا ہوگا۔۔۔

بے آواز روتے ہوئے کپکپاتے وجود کے ساتھ وہ اس ظالم انسان سے التجا کررہی تھی جسے ان سب چیزوں سے نفرت تھی ۔۔۔

بکواس بند کرو جتنا ذیادہ تم اس فضول انسان کے لئیے  گرگڑاو گی اتنا ہی میرے غصے میں اضافہ ہوگا اس لئیے خاموشی سے بیٹھی رہو ۔۔۔

جہاں سبدگل کے ڈیڈ کی بات آجائے وہ کیسے خاموش رہ سکتی تھی ۔۔۔

آ۔۔۔آپ کو اپنی موم کا واسطہ ا۔۔انکی خاطر م۔۔میری

سبدگل کی بات پر وہ جھٹکے سے کار روکتا ھے اسے خود سے دور پھینکتا ھےکہ اس کا س۔۔سر شیشے سے ٹکراتا ھے ۔۔۔

نقاب پوش اسے بالوں سے پکڑ کر اپنے قریب کرتا ھے پکڑ اتنی سخت تھی کہ سبدگل کے سر اور گردن میں درد کی تیز لہر سرایت کرجاتی ھے اسکی چیخ نکلتی ھے جسکا گلا وہ نقاب پوش گھونٹتا ھے ۔۔۔۔

تمہیں میری اماں سائیں کے بارے میں کس نے بتایا ۔۔۔۔؟

کس سے تمہارا رابطہ ھے؟

بولو جواب دو..

وہ اسکے سر کو جھٹکا دیتا ھے وہ بیچاری کیا بولتی اسکی زبان کو جیسے تالا لگ گیا تھا .

ناول خشک پھول⚘ از بیلا بخاری😍Donde viven las historias. Descúbrelo ahora