Epi_ 19 Khushkpohl BY _BELLA BUKHARI

320 12 5
                                    

ناول خشک پھول از بیلا بخاری

Epi_ 19

سبدگل کی آنکھوں سے جیسے ہی بلیک ربن ہٹتا ھے تو اپنے سامنے وہ اپنے پیرنٹس کو دیکھ کر شاک کی کیفیت میں صمصام بخاری کو دیکھتی ھے  اور اسکے اشارہ کرنے پر بھاگ کر وہ اپنے پیرنٹس کے گلے لگتی ھے اور ناجانے کتنی دیر تک خاموشی سے آنسوں بہاتی رہتی ھے پھر بہت سنبھل کر وہ اپنے پیرنٹس سے الگ ہوتی ھے ایسے جیسے اسکے آنسو سب نہ دیکھ سکیں ۔
پھر وہ صمصام کی طرف اپنا رخ کرکے مشکور نگاہوں سے اپنے مجازی خدا کو دیکھتی ھے جو اس فیملی کا ایموشنل سین دیکھ کر خود بھی رویا پر چپکے سے ۔

آو صمصام بیٹے سبدگل تم بھی جلدی سے آو دیکھو ہم دونوں صبح سے تم دونوں کا ویٹ کررہے ہیں اور یہ دیکھو میری بیٹی تمہاری مام نے اپنے ہاتھوں سے تمہاری پسند کی ہرایک ڈش بنائی ھے آو یہاں بیٹھو میری شہزادی بابا کی جان ۔ سبدگل کے پاپا خوشی میں ایکسائٹڈ ہوکر اپنی بیٹی کو ساری روداد سنا رہے ہوتے ہیں اور نقاب پوش اپس آئی مین ہوڈی مین اپس آئی مین صمام بخاری ایک باپ کی تڑپ دیکھ کر کافی شرمندہ بیٹھا ہوتا ھے کہ کاش وہ سبدگل کو اسکے بابا اسکے پیرنٹس سے دور نہ کرتا کاش پر یہ تو تھا صرف کاش اب گیا وقت تو واپس لانے سے رہا پر وہ آنے والے وقت میں سب اچھا کرنے کا ٹھان چکا تھا ۔ سبدگل کی والدہ صمصام کے فیس پر شرمندگی دیکھ کر خود ہی اپنے شوہر سے مخاطب ہوتی ہیں ۔ ارے آپ تو سبدگل کو اسکی فیورٹ ڈشز چکھا رہے ہیں زرا میرے صمصام بیٹے کو بھی بتائیں کہ انکے لیے بھی ہرطرح کی ڈشز بنائی ہیں ارے ہاں بیگم میں تو بھول ہی گیا یہ دیکھو پیارے  داماد  اس سائڈ پر آپکے لیے ہماری بیگم بیچاری نے ڈشز بنائی ہیں تم ٹیسٹ کرکے بتاو کیسی بنی اور کونسے والی تمہاری فیورٹ ھے بھئی اب مجھے اور میری بیٹی کو کوئی ڈسٹرب نہ کرے تم دونوں ماں بیٹا اب اپنے کام سے کام رکھو ۔

What Baba.......

یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں کل تک تو میں آپکا بیٹا تھا تو اب کیا اپنی بیٹی کے آنے پر آپ مجھے بھول ہی گئے دیٹس ناٹ فئیر بابا آپ دیکھ رہی ہیں مما سمجھا دیں اپنے شوہر نامدار کو انکا سارا پیار میرا ھے ۔

صمصام کے منہ بنانے پر سبدگل کی مام مسکرا کر اپنے شوہر سے مخاطب ہوتی ہیں ۔ ہاں جی سن لیں آپ جیسے میرا بیٹا کہتا ھے بلکل ویسا کریں نہیں تو بھول جائیں میں آپکی بیوی ہوں ۔

Well done Mom ....

صمام انکو اور شاباشی دیتا ھے جس سے اب ان تینوں کے درمیان زبردست بحث چھڑ چکی تھی اور سبدگل حیران سی دیکھتی رہتی ھے پھر ان سب کے بتانے پر کہ کیسے صمصام نے بیٹوں سے بڑھ کر انکا خیال رکھا اور کیسے انھوں نے اسے اپنا بیٹا بنایا اور اسے بیٹوں سے بڑھ کر پیار دیا یہ سب سن کر سبدگل بہت پیار اور مشکور نگاہوں سے اپنے سائیں کا شکریہ ادا کرتی ھے جسے صمصام بخاری دل و جان سے قبول کرتا ھے ۔ اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے سبدگل بھی اس میٹھی تکرار میں شامل ہوجاتی ھے اور ڈنر کے ساتھ ساتھ اس خوبصورت فیملی کی باتیں بھی جاری رہتی ہیں ۔

ناول خشک پھول⚘ از بیلا بخاری😍Donde viven las historias. Descúbrelo ahora