ڈھل گیا ہے شب ہجر کا عالم epi 7

1.7K 101 6
                                    

"ولی تم نے ایسا کیوں کیا؟  ولید نے اپنے ڈرائیور کو فون کرکے دوسری گاڑی لانے کا کہا اور جیسے ہی اس نے فون بند کیا سعد نے  اس سے پوچھا۔

"یار اب غلطی کی ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"غلطی ہماری تھی یا اس کی جو سڑک پر کیسے بائیک چلا رہی تھی تم نے خود دیکھا تھا پھر بھی تم کہہ رہے  ہو غلطی ہماری ہے۔" سعد فورا اس کی بات کاٹ کے بولا ۔

"اور تو اور تم نے اسے اپنی گاڑی بھی  دے دی، یار تم کیسے کسی اجنبی کو اپنی گاڑی دے سکتے ہو؟؟"  سعد کو یہ دکھ کھائے جا رہا تھا کہ ولید کیسے ایک اجنبی لڑکی کو اپنی گاڑی دے سکتا تھا۔

"وہ اجنبی نہیں ہے سعد ۔"

"کیوں وہ تمہاری خالہ کی بیٹی تھی یا پھر چاچو کی جسے تم نے بڑے مزے سے اپنی گاڑی دے دی ، اور کیسے پوچھ رہے تھے۔۔۔۔۔  اووو نو آپ کو تو کافی چوٹ لگی ہے۔" وہ اس کی نقل اتارتے ہوئے بولا ولید کی اس کا منہ دیکھ کر ہنسی چھوٹ گئی۔

"یار وہ توں تو جانتا ہے ناں شاہنواز انکل اور عبید انکل جو پاپا کے کلاس فیلو بھی تھے اور بزنس پارٹنر اوین ابھی بھی ہیں۔" ولید نے اسے کول ڈاون کرتے ہوئے بتانا شروع کیا۔

پھر ولید  نے اسے مختصر سا بتایا اور اپنی گاڑی کی طرف بڑھے  جو ابھی ڈرائیور لے کر آیا تھا۔

"ولید ایک بات تو بتاو یہ وہی لیبا ہے ناں جسے تم نے پسند کیا ہے۔" سعد نے کچھ سوچتے ہوئے پوچھا کیونکہ اس سے ایک دفعہ ریحان نے فون پر ذکر کیا تھا۔

"ارے نہیں یار تمہیں کس نے بتا دیا ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔" انہوں اسے ٹال دیا۔

"مجھے ٹالنے کی ضرورت نہیں ہے مجھے سب ریحان نے بتا دیا تھا ، مجھے تو حیرانگی ہے کہ تم ایسی لڑاکا لڑکی کو کیسے پسند کرسکتے ہو۔" سعد نے مزید پوچھا۔

"اف یہ ریحان بھی ناں ۔ وہ افسوس سے بولے ۔

سعد ایسی کوئی بات نہیں وہ بس مجھے اچھی لگی تھی اس سے پہلے میں کچھ اور سوچتا تو پتہ چلا کہ وہ تو شادی شدہ ہے ، اس لیے پلیز تم لوگ بھی زیادہ دھیان مت دو ریحان کو بھی میں بتادوں گا مجھے یقین ہے وہ سمجھ جائے گا ، پتہ نہیں وہ کیا کیا سمجھ بیٹھا ہے پاگل۔ انہوں نے تفصیل  بتائی اور ساتھ ہی ریحان کو سب بتانے کا سوچا جو روزانہ فون کرکے ان کا سر کھاتا تھا وہ ولید کی شادی کے بہت سے منصوبے بنا کر بیٹھا ہوا تھا۔

انہوں نے سعد کو سمجھا کر تو مطمعن کر دیا تھا اب ریحان کو انہوں نے مطمعن کرنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں جیسا وہ سمجھ رہا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ ان کی ایک چھوٹی سی غلطی کسی   کو بہت بہت بڑے نقصان سے دو چار کر دے۔

لیکن انہیں کہاں پتہ تھا کہ ان کی یہ غلطی واقعی  کسی بے قصور کو بھگتنی پڑنی تھی۔

__________

ڈھل گیا ہے شب ہجر کا عالمDonde viven las historias. Descúbrelo ahora