ڈھل گیا ہے شب ہجر کا عالم epi 13

1.7K 101 7
                                    


Asslam o Alikum
Dear readers😍😍😍

So here is next epi
Have a enjoy it nd remember me in ur prays

*************

ریخان جیسے ہی پڑھائی ختم کرکے پاکستان آیا تھا ولید نے اسے لیبا کے بارے میں سب بتا دیا تھا جس پر اسے دکھ ہوا تھا کہ زندگی میں اس کے بھائی نہیں پہلی دفعہ کوئی لڑکی پسند کی تھی اور وہ بھی کسی اور کی ہوگئی تھی۔

جب اس نے لیبا کو ہمان کے ساتھ عائلہ اور عاشر کی شادی پر دیکھا تو اسے پتہ نہیں کیوں جلن ہورہی تھی شاید اس لیے کے اس نے  تھوڑے سے وقت لیبا کو اپنا بھابھی مان لیا تھا۔

ابسار اس کا دوست  تھا کہیں اس نے باتوں باتوں میں بتا دیا تھا کے کیسے ہمان اور لیبا کی شادی ہوئی ہے اور پھر ولید کا لیبا کے لیے تڑپنا اور اس کی ڈائری پر لیبا کا نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تب اس نے سوچ لیا تھا کہ بھائی کی شادی لیبا سے ہی ہوگئی بائے ہوک یا پھر بائے کروک اس نے ارداہ کرلیا تھا کہ بھائی کی زندگی میں لیبا کو لانے کے لیے کچھ بھئ کرئے گا چاہے اس کے لیے اسے ہمان کو رستے سےہٹانا پڑے ، یا کچھ اور کرنا پڑے  وہ اس وقت صیخ اور غلط کے بارے میں نہیں سوچنا چاہتا تھا۔ اسے اندازا نہیں تھا کہ وہ جو کرنے جارہا تھا اس کھیل میں وہ کیا کھونے والاتھا اور کیا طوفان لانے والا ہے اس کا کھیل ۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔ اگر اسے انداز ہوجائے تو وہ اس بارے میں کبھی سوچے بھی نہیں لیکن وہ کہتے ہیں نہ انسان کے دماغ  کے بند رستے تب ہی کھلتے ہیں جب اسے ٹھوکر لگے ۔

___________

"بڑی ماں لیبا کب آرہی ہے بہت دل اداس ہوگیا ہے اس سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب تو وہ ہمارا فون بھی نہیں اٹھاتی۔" عائلہ میکے آئی ہوئی تھی اس نے رافعہ بیگم سے شکوہ کیا۔

"تمہارا بھائی ایک دو دن  میں واپس آرہا ہے وہ لے آئے گا خود ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے تو کہہ دیا تھا کہ لیبا کو اس کے آنے تک ادھر ہی رہنے دئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میں نے آج صبح ہی فون کیا تھا تو علینہ بتا رہی تھی  کہ لیبا کو بخار ہوا ہے اور میڈیسن کھا کر سو رہی ہے اس لیے بات نہیں ہوسکی میں نے سوچا ہے رات کو تمہارے بابا آتے ہیں تو چلیں گیے اس کی طرف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل تو میرا خود اداس ہوگیا ہے اپنی بیٹی سے۔" انہوں نے اسے وضاحت دی۔

"ویسے  بڑی ماں آپ اب ہمان بھائی سے زیادہ لیبا سے پیار کرتی ہیں۔" وہ بھنوئیں جنبش دیتے ہوئے گویا ہوئی تھی۔

"ہاں تو میری  بیٹی ہے ہی اتنی پیاری کے خودبخود ہی اس پر پیار آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور تو اور میرے اکلوتے بیٹے کی بیوی ہے اس سے پیار نہیں کروں گی تو کس سے کروں گی۔" وہ پیار بھرے لہجے میں بولی اور چہرے پر ایک مسکان سی ٹھہر گئی تھی  عائلہ نے ان کے لہجے میں لیبا کے لیے ڈھیر سارا پیار مخسوس کیا تھا۔

ڈھل گیا ہے شب ہجر کا عالمWhere stories live. Discover now