اس کی آنکھ کھلی لیکن کمرے میں حددرجہ روشنی کے باعث اس کی آنکھیں چندھیا گئی تھیں جس سے اس نے دوبارہ آنکھیں موند لی تھی خلق اس کا پیاس سے سوکھ رہا تھابند آنکھوں کے پیچھے آخری وقت کا منظر گھوم گیا تھا
"شاہ ۔۔۔۔۔۔۔" وہ ایک چیخ مار کر اٹھ بیٹھی جس سے اس کی درد سے کراہ نکل گئی تھی
"زینیا ۔" فانیا بیگم اس کے قریب آئیں اسے ہوش میں دیکھ باقی سب بھی اس کے پاس آگے۔
"شکر ہے میری بیٹی کو ہوش آگیا۔" وہ اس کا سر منہ چومتے بولیں۔
" ابان کہاں ہیں؟ مجھے ان کے پاس جانا ہے کہاں ہیں وہ؟"
اس کے سوال سے سب نے ایکدوسرے کو دیکھا جب جویریہ شاہ اس کےپاس آکر بولیں۔
" ابان کے پاس بھی لے جائیں پہلے اپنی بیٹوں کو تو دیکھ لو۔۔۔۔۔۔۔"
"ہاں زینی میری جان ایک ساتھ دو بیٹیوں کی ماما بن گی ہو تم۔۔۔۔۔۔۔۔"
جویریہ شاہ اور فانیا بیگم دو گلابی کمبل میں لپیٹے وجود لے کر اس کے سامنے کیے جب وہ ایک دم چلاتے ہوئے بولی۔
" مجھے نہیں دیکھنا کسی کو ؟ مجھے صرف ابان کے پاس جانا ہے آپ مجھے بتا کیوں نہیں رہے وہ کہاں ہے؟ " وہ چلاتے ہوئے بولی اور ساتھ ہی ہاتھ میں لگے نقولے کو بے رحمی سے اتار پھینکا اور یکدم ہی بیڈ سے اٹھی لیکن پیٹ پر لگے ٹانکوں کو کھچاو سا محسوس ہوا جس سے وہ کراہ اٹھی۔
"سنبھل کر بیٹا تمہاری طبعیت ابھی ٹھیک نہیں یے۔" طیبیہ شاہ نے اگے بڑھ کر اسے سہارہ دیا۔
"بابا مجھے شاہ کے پاس لے چلیں نا مجھے ان کو دیکھنا ہے۔" وہ عثمان شاہ کی طرف التجایا نگاہوں سے دیکھنے لگی
" بابا کی جان میں ضرور لے کر جاتا ہوں پہلے آپ۔۔۔۔۔۔۔۔"
پہلے مجھے شاہ کو دیکھنا اگر آپ نہیں لے کر جائیں گے میں خود چلی جاوں گی۔"
وہ ان کی بات کاٹتے بولیں
اس کی تڑپ دیکھ کر سب کی آنکھیں دکھ سے نم ہوگی تھیں۔
پھر اس کی حددرجہ ضد پر وہ راضی ہوگے تھے انھیں ڈر تھا اگر وہ اس کی بات نہ مانیں گے تو وہ اپنا ہی نقصان کردئے گی
اس آپریشن ہوئے ایک دن ہی تو ہوا تھا اور آپریشن بھی بڑا تھا زخم ابھی تازہ تھا وہ نہیں چاہتے تھے کہ وہ کچھ زیادہ نقصان کرلے۔
پھر ڈاکٹر سے اجازت لے کر دو نرسیں اسے اس کےپاس لے آئی تھی۔
مشینوں میں جکڑا وجود ماتھے پر بال بکھرے ہوئے رنگت ہلدی کی طرح زرد چہرے پر آکسیجن ماسک لگا ہوا نیلے گہری سمندر جیسی آنکھیں بند تھیں۔
وہ خاموشی سے اس کے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں لیتے بیٹھ گئی۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆
ESTÁS LEYENDO
مجھے صندل کردو
De Todoمکمل ناول✔ یہ کہانی ہے کسی کے جنون و عشق کی کسی کی نفرتوں کی کسی کے ادھورے پن کی کسی کی چاہت کی تو کسی کے لاابالی اور کھلنڈر پن کے کسی کی بدمزاجی اور بدتمیزی کی۔ ہے یہ کہانی تھوڑی کھٹی میٹھی سی۔ امید ہے سب کو پسند آئے گی اگر کہیں غلطی ہوگئی تو می...