مجھے صندل کردو
بقلم :نمرہ نور
کیا کہہ گئی تھی وہ اسے ۔۔۔۔۔۔۔ کیا وہ اسے ایسا سمجھتی تھی؟ کیا اس نے میرے پیار میرے خلوص کو ہمدردی کا نام دینا چاہا تھا؟ کیا وہ نہیں جانتی عنزہ وقار اس سے کتنا پیار کرتی ہے اس نے اتنا پیار اپنے بہن بھائیوں سے نہیں کیا جتنا وہ زینیا سے کرتی تھی۔
اس کی باتوں سے وہ دل برداشتہ ہوئی تھی لیکن وہ ہمت کر کے دوبارہ دکان کے اندر چلی گئی۔
***********
"حد ہوتی ہے عابی کہاں چلے گئے تھے؟" آبان شاہ جو پارکنگ ایریا میں کھڑا عباد شاہ کا انتظار کررہا تھا اسے دیکھ کر بولا جو کافی حد تک اکتایا ہوا تھا۔
وہ اس کا لال بھبھو چہرہ دیکھ کر مسکرا کر رہ گیا تھا
"اپنی بتیسی کو اندر کرو ورنہ توڑ کر ہاتھ میں رکھ دوں گا۔" آبان اسے ہنستا دیکھ کر بولا تھا۔
"لگتا ہے کافئ غصے میں لگ رہے ہیں میرے جان بھائی سب خیریت ہے ناں برو۔"
لبوں پر شرراتی مسکراہٹ تھی۔
وہ ایک تو عباد کی وجہ سے غصے میں تھا جو اسے زبردستی آفس سے اٹھا کر شاپنگ کے لیے لے آیا تھا۔ دوسرا زینیا کی بدتمیزی سے اس کے غصے میں چار گنا اضافہ ہوا تھا
یہ الگ بات تھی کہ وہ چپ چاپ وہاں سے ہٹ گیا تھا۔
"ویسے بھائی وہ لڑکی کون تھی جو آپ کے ساتھ بات کررہئ تھی۔" عباد شاہ دور سے اسے زینیا کے پاس کھڑا دیکھ چکا تھا وہ اسے تنگ کرنے کی کوشش کررہا تھا اسے یقین تھا کہ ان دونوں نے اسے بھی بددعاوں سے نوازا ہوگا ان کے ساتھ ہونے والی ملاقات وہ بھولا نہیں تھا
اس کی بات پر آبان شاہ نے اسے دیکھا۔
"تم میری جاسوسی کررہے تھے؟"
"ارے نہیں برو میری اتنی مجال ۔۔۔۔۔۔۔ وہ تو میں نے آپ کو اس سے بات کرتے دیکھا تو پوچھ لیا۔" وہ صاف گوئی سے بولا.
"میں اس سے بات نہیں کررہا تھا۔" اس نے اس کی تصیخ کرتے ہوئے کہا۔
"اچھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اچھا پر زور دیتے ہوئے بولا پھر وہ آپ سے بات کررہی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا بات کررہی تھی کہیں وہ بھی تو نہیں دوسری لڑکیوں کی طرح آپ فدا ہوگئی۔"
"عباد شاہ تم کیا کھاتے ہو جو اتنا فضول ہانکتے رہتے ہو مجال ہے جو تم خاموش رہ جاو۔"
"یہ راز میں آپ کو بعد میں بتاوں گا پہلے آپ مجھے بتائیں وہ لڑکی کون تھی اور کیا کہہ رہی تھی۔"
وہ اسے بخشنے والا نہیں تھا وہ اس کی بات پر تنگ آکر بولا۔
"افففف عابی مجھے کیا پتہ وہ لڑکی کون تھی۔"
"اچھا بات تو آپ اس سے ایسے کررہے تھے جیسے بہت پرانی جان پہچان ہو۔" وہ طنز کرتے ہوئے بولا۔
![](https://img.wattpad.com/cover/146417199-288-k727336.jpg)
YOU ARE READING
مجھے صندل کردو
Randomمکمل ناول✔ یہ کہانی ہے کسی کے جنون و عشق کی کسی کی نفرتوں کی کسی کے ادھورے پن کی کسی کی چاہت کی تو کسی کے لاابالی اور کھلنڈر پن کے کسی کی بدمزاجی اور بدتمیزی کی۔ ہے یہ کہانی تھوڑی کھٹی میٹھی سی۔ امید ہے سب کو پسند آئے گی اگر کہیں غلطی ہوگئی تو می...