EPISODE 3❤

574 55 15
                                    

#جانِ_بہاراں
#اُز_قلم_اُمیمہ_سایانی
#قسط_نمبر_3
#Umema_Sayani_Novels💕
#Episode_3
Do not copy without my name and permission

💕💕💕💕💕💕💕

وجدان شام سے کال کر رہا تھا مگر طیبہ فون نہیں ریسو کررہی تھی۔۔۔اسنے مایا کا نمبر ملایا

مایا۔۔۔

جی۔۔۔بلکل پھیکا سا جواب آیا جیسے کسی انجان سے بات کر رہی ہو

طبی کہاں ہے۔۔۔۔ اسنے بھی صاف بات کی

کچن میں ہوگی۔۔۔مایا نے بھی صاف بتادیا

تم ایک کام کرو گی۔۔واجدان نے التجاٸی لہجے میں کہا۔

بولیں۔۔۔

اسے چھت پر لے آٶ۔۔۔باقی بات میں خود کر لونگا۔۔۔وجدان نے کام بتایا

ٹھیک ہے میں اوپر جا رہی ہوں آپ آجاٸیں۔۔۔مایا بیڈ سے اٹھی اور کچن کی طرف بڑھ گی۔۔

طبی کیا بنارہی ہو بہت اچھی خوشبو آرہی ہے۔۔۔کچن میں آتے ہی مایا نے پوچھا

مایا کی بات پر طیبہ نے اسکی طرف دیکھا چہرے پر کوٸی تاثر نہ تھا۔۔۔

قیمہ کریلے۔۔۔اسنے پھیکے سے لہجے میں بولا۔۔۔

مایا کا منہ بن گیا۔۔اللہ مایا تو بھی کیا بولتی ہے وہ سوچھنے لگی اور اپنی بات پر خود ہی ہنسنے لگی۔۔۔

اچھا چلو نا طبی چھت پر کھلی ہوا کھا کر آتے ہیں۔۔۔تمھارا موڈ بھی اچھا ہو جاٸیں گا۔وہ طیبہ کا ہاتھ پکڑ کر اوپر لے جانے لگی۔۔

میرا موڈ بلکل ٹھیک ہے جاٶ مایا کھانا پکانے دو۔۔۔طیبہ اپنا ہاتھ مایا کے ہاتھ سے ہٹاتی ہوٸی کہنے لگی

چلو نہ یار دیکھ رہا ہےمجھے کتنی ٹھیک ہو ایک دن میں آنکھوں کے نیچے ہلکے آگے ہیں چلو کچھ دیر ہوا کہو گی تو فریش ہو جاٶ گی۔۔۔

مغرب ہونے والی ہے کیوں اوپر لے جارہی ہو مایا ماما ڈانٹے گی۔۔۔ وہ دونوں سڑھیاں چڑھنےلگی طیبہ مسلسل منع کر رہی تھی مگر مایا کس کی سننے والی تھی۔۔

مایا کھلے آسمان کے نیچے گھومنے لگی وہ جب بھی دکھی ہوتی یا خوش ہوتی تو چھت پر آجایا کرتی تھی۔۔۔لڈو اور ناولز پڑھنے کے علاوہ یہ بھی اسکا پسندیدہ مشغلہ تھا۔۔۔وہ اکثر چھت پر ہی ناولز پڑھا کرتی تھی۔۔۔

اب کیا کریں۔۔۔طیبہ اسے گھورتے ہوۓ پوچھنے لگی۔۔

جو ہر بار کرتی ہو آنکھیں بند اور گہرا سانس لو۔۔۔ اپنے اندر کی ساری پریشانیوں کو باہر پھینک دو۔۔مایا نے اسے ٹینشن ریلیز کرنے کا آسان حل بتایا۔۔

طیبہ چلتی ہوٸی چھت کے کنارے پر آٸی جہاں سے وہ نیچے کا نظارہ بہت آرام سے کرسکتی تھی۔۔۔طیبہ نے نیچے دیکھا تو اسکی نظر عالیہ اور ہاجرہ بیگم پر گی جو مسکراتی ہوٸی کہی جارہی تھی۔۔۔طیبہ کا دل پھٹنے کو تھا

جانِ بہاراں❤(completed)✅Where stories live. Discover now