جانِ_بہاراں
#اُز_قلم_اُمیمہ_سایانی
#قسط_نمبر_6
#Umema_Sayani_Novels💕
#Episode_6
Do not copy without my name and permission💕💕💕💕💕💕💕
فاطمہ بیگم کی دوست اپنے دو بیٹوں کے ساتھ آٸی تھی۔۔۔
مایا اور طیبہ دونوں ہی فریش ہوکر آٸی مگر میک اپ کے نام پر صرف لپ اسٹک لگاٸی تھی۔۔"بیٹا آپ کیا کرتے ہو"۔۔فاطمہ بیگم نے جنید کے بھاٸی جیک سے پوچھا۔۔
"آنٹی میں پی ایچ ڈی کر رہا ہوں"۔۔مایا کو بے سختہ ہنسی آگٸی۔۔۔فاطمہ بیگم نے آنکھیں دیکھاٸیں۔۔
"آنٹی چاۓ تو آپ پینگی میں بنا کر لاتی ہوں"۔۔۔مایا وہاں بیٹھے سب کی باتیں سن سن کر تھک گٸی تھی اور خاص کر جیک صاحب کی جو پیچھلے آدھے گھنٹے سے منہ میاں مٹھو بن رہا تھا۔
وہ پاٶں پٹکتے ہوۓ کچن میں گٸ۔۔۔"کیسے کیسے نمونے ہوتے ہیں دنیا میں" ۔۔۔وہ سوچتے ہوۓ مسکرانے لگی اور چاۓ کی پتی ڈالنے لگی
"اہہہہہم اہہہہہم۔۔۔"جیک نے فریج سے پانی کی بوتل نکال کر کھنستے ہوۓ مایا کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی۔۔۔مایا نے بیزاری سے چند لمحے اسے دیکھا اور پھر اپنے کام میں لگ گی۔۔
"کوٸی کام ہے یا بس لوگوں کے پیچھے جانا عادت میں شامل ہے آپکے مسٹر جاوید صاحب۔۔۔"مایا کے جاوید کہنے پر وہ حیرانی سے دیکھنے لگا
"ایسے کیا دیکھ رہے ہیں آپکی امی نے بتایا تھا۔۔۔اب کوٸی کینیڈا کی جالی ڈگری لینے سے کوٸی کینیڈین تھوڑی بن جاتا ہے۔۔"مایا کے ایسے جواب پر وہ اسے دیکھنےلگا جیسے ابھی کھا جاۓ گا۔۔
"دیکھو مایا۔۔۔"جاوید نے بولنا چاہا تو مایا نے بیچ میں ٹوک دیا
"دیکھیں جی سچی بات ہے اگر اتنے سال وہاں ضاٸع نہ کرتے تو آج دو بچوں کے ابا ہوتے۔۔۔پتا نہیں آپ لوگوں کو اپنا پیارا پاکستان چھوڑ کر باہر جانے کا شوق کیوں ہوتا ہے۔۔"مایا فل سنانے کے موڈ میں تھی
"ایکسکیوز می۔۔۔میں ابھی اکیس سال کا ہوں "مایا کی بچوں والی بات پر تو اسکا دماغ گھوما
"ہاہاہاہا۔۔۔ویسے میں نے سنا تھا لڑکیاں اپنی عمر چھپاتی ہیں یہاں تو لڑکے چار ہاتھ آگے ہیں۔۔اکیس سال تھوڑا خیال کریں۔۔ چار پانچ سفید بال تو میں ابھی نکال کر دیکھا دوں۔"
وہ قہقہہ لگاتے ہوۓ کہنے لگی"لگتا ہے پاکستان کے لوگوں کو مہمان نوازی نہیں آتی۔۔۔"وہ اپنے مخصوص لہجے میں کہنے لگا۔۔
"کیوں نہیں ہم پاکستانی مہمان نوازی میں مشہور ہیں۔۔۔مگر اب مہمان پر بھی ڈیپنڈ کرتا ہے نا جب آپ پیچھلے آدھے گھنٹے سے اپنی فضول باتوں سے مجھے پکا رہے تھے تو اتنی تو خاطرداری بنتی تھی۔۔۔" وہ چاۓ کپ میں ڈالتی ہوٸی کہنے لگی
"آپ بہت مزاحیہ ہیں۔۔۔"جاوید اسکی بات کا مطلب سمجھتے ہوۓ مسکراتے ہوۓ کہنے لگا۔
"بلکل بھی نہیں۔۔۔غلط فہمی ہے آپکی۔۔"وہ چاۓ کے کپ ٹرالی میں رکھنے لگی
BẠN ĐANG ĐỌC
جانِ بہاراں❤(completed)✅
Viễn tưởngیہ اسٹوری ہے دو پیار کرنے والوں کی۔۔۔یہ کہانی ہے ایک حساس لڑکی کی جو رشتوں کو سب کچھ سمجھتی ہے اسکے لیے رشتے سب سے زیادہ ضروری ہیں۔۔۔یہ کہانی اس نوجوان کی جو اپنی جانِ بہاراں سے بہت پیار کرتا ہے مگر حالات انھیں ایک ہونے نہیں دیتے۔۔۔یہ کہانی ہے وج...