جانِ_بہاراں
#اُز_قلم_اُمیمہ_سایانی
#قسط_نمبر_٨
#Umema_Sayani_Novels💕
#Episode_ 8
Do not copy without my name and permission💕💕💕💕💕💕💕
رمضان کے پانچ روزے جلدی نکل گٸے کچھ پتہ ہی نہیں چلا سب اپنے معمول پر چل رہا تھا۔۔۔طیبہ آج بھی وجدان کی باٸیک کی گڑھ گڑھ پر بھاگ کر جاتی مگر اب چھپ کر دیکھتی۔۔۔وہ خود کو مضبوط دیکھانے کی پوری کوشش کرتی تھی مگر وہ اندر سے کس قرب سے گزر رہی ہے وہ بھی کسی سے چھپا نہیں تھا۔۔۔۔
"مایا چلو یہ فروڈ کاٹ کر دو مجھے۔۔۔"مایا ٹی وی میں گیم شو دیکھ رہی تھی۔۔۔جب طیبہ اسکے پاس فروٹ ٹیبل پر رکھ کر چلی گی
"طبی ابھی میرا پسند کا گیم شو چل رہا ہے۔۔۔ بعد میں کاٹ دونگی۔۔۔"مایا نے ایک نظر پھلوں کی ٹوکری پر ڈالی اور پھر سے گیم شو دیکھنے لگی
"بعد میں کب مایا افطار تمھاری مرضی سے ہوگی۔جلدی کرو مجھے چاٹ بھی بنانی ہے پھر۔۔۔"طیبہ نے کچن سے ہی کہا
"ایک تو کوٸی مجھے سکون سے بیٹھنے نہیں دیتا ہے۔۔۔روزے میں کام کرو۔۔۔مطلب بندہ معصوم بہن پر رحم کرلے۔۔"مایا فروڈ کاٹتے کاٹتے بولے جارہی تھی
"باتیں کم کام زیادہ کرو۔۔اتنا بولی اتنے میں تو کتنی بار فروٹ کاٹ لیا ہوتے۔۔۔"طیبہ سیب اور کیلے رکھ کر ہنستے ہوۓ کہنے لگی اور مایا اسے گھورتی رہ گی
"اور کچھ بچا ہے تو وہ بھی دے دو۔۔۔"مایا نے طیبہ کو فروٹ رکھتے ہوۓ دیکھا تو جل کر بولی
"نہیں فلحال یہی کام کرو افطار کے بعد کے برتن دھو لینا تم۔۔۔اب میں اپنی بہن پر اتنا بھی ظلم نہیں کرونگی ۔۔۔"طیبہ سموسے بناتے ہوۓ ہنستے ہوۓ بولی
"ہاہاہاہا۔۔۔ہنسی نہیں آرہی ہے مجھے"مایا منہ بنا کر بولی
"اچھا جلدی جلدی کرو پھر جا کر افطاری اسمہ کے گھر دے آنا۔۔"طیبہ کے بولتے ہی مایا اسے دیکھنے لگی
"میں نہیں جاٶنگی اس ناشکری کے گھر۔۔۔"مایا آخری سیب بھی کاٹ کر کہنے لگی
"مایا ایسا نہیں بولتے تمھیں کیا پتا اللہ کے پاس اسکا کیا مقام ہے۔۔اور گندے گندے منہ بعد میں بنانا شو بند کرو اور نماز کے لیے کھڑی ہو۔۔۔"طیبہ نے اسکے ہاتھ سے رموٹ لے کر ٹی وی بند کر دیا
*********
طیبہ نے افطار سے پہلے ایک ٹرے بنا کر مایا کو دی کے آگے آسمہ کے گھر دے آٶ۔۔
"آخری بار وہ بھی تمھارے لیے اس بار اسنے کچھ بولا نا تو میں چھوڑونگی نہیں۔۔"مایا ہاتھ سے ٹرے لے کر اس پر رکھے لوازمات دیکھنے لگی
"روزہ ٹوٹ جاۓ گا قتل کرنے سے"مایا اسے ریلکس کرنے کے لیے بولی
"استغفراللہ۔۔۔میں تمھیں کوٸی سریل کلر لگتی ہوں جو خون کرونگی میں تو تھپر کی بات کر رہی تھی۔۔۔"مایا کو طیبہ کی بات ناگوار گزری
YOU ARE READING
جانِ بہاراں❤(completed)✅
Fantasyیہ اسٹوری ہے دو پیار کرنے والوں کی۔۔۔یہ کہانی ہے ایک حساس لڑکی کی جو رشتوں کو سب کچھ سمجھتی ہے اسکے لیے رشتے سب سے زیادہ ضروری ہیں۔۔۔یہ کہانی اس نوجوان کی جو اپنی جانِ بہاراں سے بہت پیار کرتا ہے مگر حالات انھیں ایک ہونے نہیں دیتے۔۔۔یہ کہانی ہے وج...