#جانِ_بہاراں
#اُز_قلم_اُمیمہ_سایانی
#قسط_نمبر_12
#Umema_Sayani_Novels💕
#Episode_12
#Last_Episode (part 1)
#Mere Pyare Readers ki Eidi
Do not copy without my name and permission💕💕💕💕💕💕💕
رات میں مایا نے ضد کرکے روزہ رکھا۔۔۔۔طیبہ اور وجدان نے سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ نا مانی۔۔۔
افطار کے بعد ہاجرہ بیگم اور فاطمہ بیگم بھی آگی۔۔۔دونوں نے سارے گلے شکوے دور کیۓ....
"زمین جاٸیداد پیسہ یہ سب تو فانی ہوتے ہیں آپ قبر میں گے تو سب ختم کچھ نہیں رہتا ہمارے پاس۔۔۔ رشتے داٸمی ہوتے ہیں بے شک ہمارے قبر میں جانے پر یہ رشتے بھی ختم ہوجاتے ہیں مگر یہی رشتے جب ہمارے لیے دعا کرتے ہیں تو ہمارا عذابِ قبر کم ہوجاتا ہے"
اور وہ ہمارے لیے صدقہ جاریہ بن جاتی ہے۔۔طیبہ عشا۶ کی نماز پڑھ رہی تھی۔۔۔۔۔۔فاطمہ بیگم مایا کو سوپ پلا رہی تھی
"اٹھوالو مزے کام چور لڑکی۔۔۔سارے ڈرامے پتا ہے مجھے ابھی طبی اور میری شادی ہونے دو پھر تم کو پتہ چل جاۓ گا کام کسے کہتے ہیں۔۔۔"وجدان اسکے کان میں سر گوشی کرنے لگا
"میں آپ دونوں سے پہلے شادی کر کے اپنے ہنڈسم شوہر کے ساتھ چلی جاٶں گی۔۔۔"مایا بھی دھیمی آواز میں سوپ پیتی ہوٸی بولی وجدان اسے گھورنے لگا مایا نے اسے اشارہ کرکے پاس بلایا
"آپ لوگوں کی طرح سالوں ضاٸع تھوڑی کرونگی۔۔جیسے کوٸی ملا دوسرے دن میں نے شادی کر لینی ہے۔۔۔جب پیار کیا تو ڈرنا کیا۔۔"مایا کہتی ہوٸی وجدان کو منہ چڑانے لگی
"خالہ میں سوچ رہا ہوں ہم مایا کی شادی نہیں کریں گے۔۔"وجدان کی بات پر مایا سکتے میں آگی اور وجدان کو حیرانی سے دیکھنے لگی
"کیوں بھٸ خود تو شادی کرکے چلے جاٸیں گے اور مجھے گھر کی ماسی بناٸیں گے میں ساری چالاکیاں سمجھ رہی ہوں۔۔۔۔"وجدان کی بات پر مایا نے احتجاج کرنا چاہا
"ارے تم تو ہمارے گھر کی رونق ہو ہم تمھیں کہی جانے نہیں دینگے"وجدان آج مایا کو تنگ کرنے کے موڈ میں تھا۔
"رونقیں کرنی ہیں تو آپ شادی کریں اپکے بچوں کی فوج جب آۓ گی تو خوب شگل مستی کرنا مجھے کیوں میرے شوہر سے دور کر رہے ہو" مایہ کوٸی لحاظ نہیں رکھا اور کہہ دیا مگر مایا کی بات کو کسی نے سیریس نہیں لیا
"دنیا کے کسی کونے پر بیٹھ کر وہ میری یاد میں شاعری لکھ رہا ہوگا۔۔۔"مایا اپنی سوچوں میں کھو کر کہنے لگی
"تمھیں کیسے پتا وہ شاعری لکھ رہا ہوگا۔۔۔"وجدان مشکوک نظروں سے پوچھنے لگے
"آپ نے نہیں سنا دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔۔۔دیکھنا ابھی اسکو ہچکی آٸی ہوگی ....."مایا پورے اعتماد سے بولی
"لو بھٸ کرلو بات۔۔۔۔اب نیا شروع کیا اس لڑکی نے بیٹھے بیٹھے نجومی کی روح گھس گی
ارے ہاتھ نیچے رکھو لڑکی۔۔۔۔چوٹ ٹھیک نہیں ہوٸی تو سچ میں کسی نے شادی نہیں کرنی۔۔"وجدان پھر بولا
VOUS LISEZ
جانِ بہاراں❤(completed)✅
Fantasyیہ اسٹوری ہے دو پیار کرنے والوں کی۔۔۔یہ کہانی ہے ایک حساس لڑکی کی جو رشتوں کو سب کچھ سمجھتی ہے اسکے لیے رشتے سب سے زیادہ ضروری ہیں۔۔۔یہ کہانی اس نوجوان کی جو اپنی جانِ بہاراں سے بہت پیار کرتا ہے مگر حالات انھیں ایک ہونے نہیں دیتے۔۔۔یہ کہانی ہے وج...