#جانِ_بہاراں
#اُز_قلم_اُمیمہ_سایانی
#قسط_نمبر_4
#Umema_Sayani_Novels💕
#Episode_4
Do not copy without my name and permission💕💕💕💕💕💕💕
مجھے تم سے محبت تب ہوٸی جب ہم نانو کے بیڈ پر چھلانگ مار رہےتھے اور میں بیڈ سے نیچے گر گی تھی اس وقت میں دس سال کی تھی اور میرے سر پر چوٹ آگی تھی
اور میرے گرنے کی وجہ سے تمھیں بہت ڈانٹ سننی پڑی تھی میرے آنسو پونچنے کے لیے تو ہمیشہ تم حاضر ہوتے تھے مگر اس دن جب تمھیں ڈانٹ پری تو تکلیف مجھے بھی ہوٸی۔۔۔بس اسکے بعد جب بابا کے انتقال پر تم جیسے میری ڈھال بنے مجھے ہر پریشانی سے نکالا مجھے ہر تکلیف سے بچایا میرے دل میں تمھارے لیے عزت اور بڑھ گی۔۔۔سورج کی کرنیں آسمان پر پھیلی ہوٸی تھیں طیبہ نے پہلی بار اپنی محبت کا کھل کر اظہار کیا تھا۔۔۔وجدان بھی خوش تھا اسنے جسے چاہا خدا نے اسے وہ نواز دیاوہ ساحل پر تنہا چلتا ہوا ان ماضی کی خوبصورت یادوں کو یاد کر رہا تھا جب وجدان کا فون پھر بجا اس بار اسنے کال رسیو کرکے سلام کیا۔۔۔
وعلیکم اسلام۔۔۔تم ہو کہاں گھر پر سب انتظار کر رہےہیں۔۔عالیہ اپنے مخصوص سندھی لہجے میں بولی۔۔
آرہا ہوں۔۔۔وجدان نے کہہ کر فون رکھ دیا اور آہستہ آہستہ چلتا ہوا گاڑی تک آیا اور گاڑی گھر کی طرف موڑ لی۔۔
*********
طبی۔۔۔۔۔ مایا چلتی ہوٸی اس تک آٸی جو اپنے کپڑوں کی الماری کھولے ناجانے کیا سوچ رہی تھی۔۔۔
طبی۔۔۔مایا نے پھر اسے پکارتے ہوۓ اسکے کندھے پر ہاتھ رکھا جس سے وہ ڈر گی اور ہربرا کر مری
کیا ہوا طبی کیا سوچ رہی تھی۔۔۔مایا اسکا ہاتھ پکر کر بیڈ پر لے آٸی اور اس سے پوچھنے لگی
مایا میں نے غلط کیا مجھے اسے سوری بولنا ہے میں مر جاٶنگی میں تو اسکے بنا رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔۔۔میں اگر اسے کال کرونگی تو وہ مجھ سے بات کرے گانا۔۔۔طیبہ کب سے خود کو الگ الگ کاموں میں مصروف رکھنے کی کوشش کر رہی تھی مگر دل بس اسی بات پر اٹک کر رہ گیا تھا۔۔۔
مایا وہ کب سے اون لاٸن ہے مگر کوٸی میسج نہیں آیا۔۔وہ کیوں کال نہیں کررہا ہے ۔۔۔۔وہ کسی اور سے بات تو نہیں کر رہا ہوگا نا۔۔۔
جذبوں میں رفاقت نہ ہو یہ مجھ کو قبول نہیں
تم کسی طور بھی دور ہو یہ مجھ کو قبول نہیںاز قلم عاٸشے گل💞
طبی۔۔۔تم بہت ایکسٹریم سوچ رہی ہو اور تم جانتی ہو طبی کوٸی چیز حد سے بڑھ جاۓ تو وہ نقصان دیتی ہے۔۔خاص کر محبت تم اگر چیزوں کو خود پر سوار کر لو گی تو تم بھایا کی ناراضگی سے نہیں ڈپریشن سے ختم ہو جاٶ گی۔۔۔کسی کی عادی مت بنو طبی بہت تکلیف ہوگی اور میں نہیں چاہتی کے تم کسی اذیت سے گزرو۔۔۔مایا اسکی آنکھوں میں دیکھتی ہوٸی کہنے لگی
DU LIEST GERADE
جانِ بہاراں❤(completed)✅
Fantasyیہ اسٹوری ہے دو پیار کرنے والوں کی۔۔۔یہ کہانی ہے ایک حساس لڑکی کی جو رشتوں کو سب کچھ سمجھتی ہے اسکے لیے رشتے سب سے زیادہ ضروری ہیں۔۔۔یہ کہانی اس نوجوان کی جو اپنی جانِ بہاراں سے بہت پیار کرتا ہے مگر حالات انھیں ایک ہونے نہیں دیتے۔۔۔یہ کہانی ہے وج...