#جانِ_بہاراں
#اُز_قلم_اُمیمہ_سایانی
#قسط_نمبر_11
#Umema_Sayani_Novels💕
#Episode_11
Do not copy without my name and permission💕💕💕💕💕💕💕
"مایا مجھے سچ سچ بتاٶ کیا کیا ہے تم نے کیسے گری تھی ۔۔۔"وجدان نے ہاجرہ بیگم اور فاطمہ بیگم کو گھر بھیجا طیبہ نے گھر جانے سے منع کردیا تھا طیبہ نماز پڑھنے گی تھی جب مایا موباٸل میں ٹام اور جیری کارٹون دیکھنے میں مصروف تھی
"بھیا۶ آپ آم کھاٶ نا گھٹلیاں کیوں گن رہے ہو۔۔۔اور ویسے بھی اپکی لیلہ نے اس رمضان برتن دھلوا کر میرے ہاتھ درد کرواۓ تھے تھوڑا آرام چاہیے تھا مجھے بس اب دیکھنا میں کام کرنا بھی چاہوں تو کوٸی نہیں کرواۓ گا"مایا نے اپنی چالاکیاں بتاتے ہوۓ کہا
"مایا اگر زیادہ لگ جاتا تو ایسی فضول حرکت نہیں کرنی چاہیے کبھی..." وجدان نے فکر مندی سے پوچھا
"کیسے لگ جاتی میرے پیارے اللہ جی کو پتا تھا میری نیت اچھی ہے اور ویسے بھی اتنی آسانی سے پیچھا نہیں چھوڑنے والی ابھی تو آپ سے بہن اور سالی دونوں بن کر پیسے لوٹنے ہیں۔۔"مایا نظریں کارٹون پر جماۓ چپس کھا رہی تھی جو وجدان چھپ کر اسکے لیے لایا
"تم کبھی نہیں سدھرو گی۔۔۔مگر تمھاری ہٹلر بہن منہ بنا کر بیٹھی ہے جب سے پتہ چلا ہے اسے میری شادی نہیں ہورہی۔۔۔۔ ویسے مایا شادی کا سن کر رو رہی تھی اور شادی نہیں ہورہی تب بھی رو رہی تھی رونے کی فیکٹری چھپا کر رکھی ہے اسنے کہی" اور دونوں قہقہہ مارنے لگے
*****
"پیارے اللہ جی آپکا ڈھیر سارا شکریہ آپ نے میری دعاوں کو رد نہیں کیامیں نا اُمید ہوگی تھی مگر آپ نے مجھے پھر سے زندگی کے رنگوں سے روشناس کروا دیا"وہ دعا کے لیے ہاتھ اٹھاۓ اللہ پاک کا دل سے شکر ادا کر رہی تھی
"میری محبت مجھے لوٹا دی تھینک یو سو مچ۔۔۔"وہ اللہ سے ڈھیر ساری دعاٸیں کرکے نفل اداکرکے کمرے میں داخل ہوٸی تو مایا اور وجدان قہقہہ لگا رہے تھے طیبہ ہلکا سا مسکراٸی اور چلتی ہوٸی مایا کی طرف آٸی وہ وجدان کو مکمل اگنور کر رہی تھی..
مایا چلو کھانا کھا لو افطار کے بعد سےکچھ نہیں کھایا تم نےطیبہ کی بات پر وجدان اپنی ہنسی چھپانے لگا اور مایا نے اسے گگھوری سے نوازہ
"طبی نماز پڑھنی ہے مجھے"مایا نے کھانے کی طرف سے دھیان ہٹانے کے لیے کہا
"مایا وضو کیسے کروگی پانی لگنے سے منع کیا ہے ڈاکٹر نے "طیبہ نے کہا
"تم مجھے تیمّم( پاک مٹی) لادو میں کر لونگی وضو"
تیمّم(Tayammum) پاک مٹی یا کوٸی ایسی چیز جو مٹی کے حکم میں ہو۔۔جب پانی نہ ہو اور کسی مجبوری کی وجہ سے پانی سے وضو نہ کر سکیں تو تیمم سے وضو کرنا جاٸز ہے
ESTÁS LEYENDO
جانِ بہاراں❤(completed)✅
Fantasíaیہ اسٹوری ہے دو پیار کرنے والوں کی۔۔۔یہ کہانی ہے ایک حساس لڑکی کی جو رشتوں کو سب کچھ سمجھتی ہے اسکے لیے رشتے سب سے زیادہ ضروری ہیں۔۔۔یہ کہانی اس نوجوان کی جو اپنی جانِ بہاراں سے بہت پیار کرتا ہے مگر حالات انھیں ایک ہونے نہیں دیتے۔۔۔یہ کہانی ہے وج...