#جانِ_بہاراں
#اُز_قلم_اُمیمہ_سایانی
#قسط_نمبر_2
#Umema_Sayani_Novels💕
#Episode_2
Do not copy without my name and permission💕💕💕💕💕💕💕
اسلام علیکم۔۔۔طیبہ نے مسکراتے ہوۓ سلام کیا اور اپنے چہرے پر آٸی لٹ کو اپنی انگلی سے مرانےلگی۔۔۔
کہاں تھی طبی مجھے کتنی ضروری بات کرنی تھی۔۔۔وجدان ہاجرہ بیگم کی باتیں سن کر پریشان ہوگیا تھا
آج اماں بہت غصے میں تھی طبی اوپر آنے سے بھی منع کردیا ہے۔۔وجدان نے بولنا شروع کیا تو طیبہ نے بیچ میں ٹوک دیا۔۔
وجی پلیز۔۔۔ مجھے بھی بات کرنی ہے تم سے۔۔طیبہ نے پیار سے کہا
ہاۓ طبی اتنے پیار سے کہو گی تو جان بھی دے دوں۔۔۔۔وجدان بھی شوخی مارتے ہوۓ کہنے لگا
تم کب سے اتنے چیپ ڈاٸیلاگز مارنے لگے ہو۔۔۔پھر کوٸی فالتو فلم دیکھی ہے۔۔۔طیبہ بھی آج موڈ میں تھی مایا کی باتوں سے طیبہ کے مزاج میں تبدیلی آٸی تھی۔۔
تم کچھ کہنے والی تھی کہو نا باتوں میں کیوں ٹاٸم لگا رہی ہو۔۔اماں آواز دے رہی ہیں۔ ہاجرہ بیگم کی آواز پر وجدان نے کام کی بات پر آنے کو کہا۔۔
وجی پتا ہے مایا کہتی ہمیں پہلی بار اتنا اچھا موقع ملا ہے ۔۔۔اس طرح چھپ چھپ کے باتیں کرنا اور لڑکیاں منگنی کے بعد ملنے کے موقعے ڈھونتی ہے اور ایک ہم ہیں اوپر نیچے رہتے ہیں جب دل چاہیے تم اوپر آجاتے ہو اور جب دل چاہتا ہے بات کر لیتے ہے۔۔وہ جو اڈوینچر ہوتا ہے منگنی والا چارم وہ تو اب مل رہا ہے میں تو اس ٹاٸم کو انجوۓ کرونگی۔۔۔طیبہ اپنے بالوں کی لٹ سے کھیلتی ہوٸی کہہ رہی تھی۔۔۔
تم ہے یہ اڈوینچر لگ رہا ہے۔۔مجھے اماں کی باتیں پریشان کر رہی ہے اور طبی تم انجوۓ کر رہی ہو۔۔وجدان کو بات عجیب لگی
وجدان ہم بچپن سے ایک دوسرے کے نام سے جڑے ہوۓ ہیں ۔۔۔اور تم پریشان کیوں ہورہے ہو تم ہی تو کہتے ہو جب کوٸی راستہ نا ملے تو رب پر بھروسہ رکھنا چاہیے وہ سب بہتر کر دے گا۔۔۔ اور فکر نہ کرو کچھ دیر کی ناراضگی ہےجلد ی دیکھنا دونوں بہنوں کی لڑاٸی ختم ہوگی اور ہماری شادی جلدی ہوجاۓ گی۔۔۔طیبہ آج اپنے مزاج سے ہٹ کر بات کر رہی تھی محبت تو تب سے تھی جب دسویں میں ان دونوں کا رشتہ پکا ہوگیا تھا۔۔مگر وہ اظہار نہیں کرتی تھی۔۔۔زندگی کے کچھ سالوں میں وہ کچھ زیادہ سنجیدہ ہوگی تھی۔۔۔باپ کی وفات نے بہت سے لوگوں کے اصل روپ دیکھاۓ طیبہ نے زندگی کا ایسا روپ دیکھا کے اب وہ خاموش ہوچکی تھی۔۔
ہہہہم۔انشا۶اللہ ۔۔طبی میں بعد میں بات کرتا ہوں اماں بلا رہی ہیں کہہ کر وجدان نے فون رکھ دیا۔۔۔
❤❤❤❤❤
وہ ٹیرس سے ہوتی ہوٸی چھت پر چلی گی کبوتروں کو دانہ ڈالتی ہواٶں کے ساتھ خود بھی گول گول گھوم رہی تھی۔۔۔۔۔
ESTÁS LEYENDO
جانِ بہاراں❤(completed)✅
Fantasíaیہ اسٹوری ہے دو پیار کرنے والوں کی۔۔۔یہ کہانی ہے ایک حساس لڑکی کی جو رشتوں کو سب کچھ سمجھتی ہے اسکے لیے رشتے سب سے زیادہ ضروری ہیں۔۔۔یہ کہانی اس نوجوان کی جو اپنی جانِ بہاراں سے بہت پیار کرتا ہے مگر حالات انھیں ایک ہونے نہیں دیتے۔۔۔یہ کہانی ہے وج...